مالیگاؤں / سماج وادی پارٹی یوتھ ونگ (RCF) کے صدر راحیل حنیف نے مالیگاؤں جنرل اسپتال میں مبینہ طبی لاپرواہی اور ایمرجنسی خدمات کی کمزوری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مکتوب دے کر محکمۂ صحت سے فوری مداخلت اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے , مالیگاؤں شہر میں حالیہ دنوں دو کمسن بچوں کی جنرل اسپتال میں مناسب علاج نہ ہونے کے باعث موت واقع ہونے کی افسوسناک اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مکتوب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچوں کی اموات مبینہ طور پر ڈفتھیریا (Diphtheria) بیماری اور بروقت طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوئیں۔ راحیل حنیف نے کہا کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات عام شہریوں کے دلوں میں سرکاری طبی نظام کے تئیں بے اعتمادی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنرل اسپتال کے ایمرجنسی شعبہ کو مزید فعال بنایا جائے، ضروری ادویات اور انجیکشن کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور طبی عملہ اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے انجام دے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں اور قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو.
اس وفد میں صدر راحیل حنیف , شعیب اعظمی , فیضان رجو ؛ عارف بھائی ؛ معاذ ڈگنیٹی ؛ علی بھائی ؛ عبداللہ بھائی ؛ ماجد منصور ؛ نفیس اعظمی ؛ فہیم جاگیردار ؛ سید انس ؛ اعجاز پاپے ؛عتیق الرحمنٰ اور نویــــــد اختر اشرفی شامل تھے. ریڈ کیپ فورس (RCF) سماج وادی پارٹی .
