مالیگاؤں / 24 جولائی 2026 کو تقریباً 6 بجکر 40 منٹ پر آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر سندیپ گھُگے کو ایک مخبر کے ذریعے خفیہ اطلاع ملی کہ ایک شخص آزاد نگر پولس اسٹیشن کے حدود میں نشہ آور اشیاء الپرازولم گولیاں (کتا گولی ) فروخت کرنے کے ارادے سے آرہا ہے۔ انہوں نے مذکورہ خبر ایڈیشنل ایس پی سورج گنجال کو دی ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناسک دیہی شری ڈاکٹر ڈی ایس سوامی کی رہنمائی میں جال بچھایا گیا ۔ مذکورہ کاروائی میں محمّد ایاز نثار احمد انصاری نامی شخص، عمر 36 سال، رہائش گیارہ ہزار کالونی بلاک نمبر 6 روم نمبر 351 مالیگاؤں میں مقیم ہے۔ ملزم کو ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ضیاء الدین کمپاؤنڈ سے، انصار محلہ، کھنڈپڑا روڈ، بابا ہوٹل کے سامنے، بھیونڈی تھانہ ، واویکر گلی، حسینیہ ہال کے پاس سے گرفتار کیا ۔اور اس سے پوچھ گچھ کی تو اس کے قبضے سے مندرجہ ذیل الپرازولم گولیاں اور اشیاء برآمد ہوئیں۔
1) الپرازولم گولیاں جن کی مالیت 10,352 روپے ہے ایسے کل 05 باکس میں 200 اسٹرپس (پتے ) ہر ایک میں 15 گولیاں، ٹوٹل 3000 گولیاں برآمد ہوئی ،
02) 20,000 روپئے مالیت کی ہیرو کمپنی کی HF ڈیلکس بلیک کلر بلیو پٹہ والی موٹرسائیکل اس کا نمبر MH-41-AX-5889 چیسس نمبر MBLHA11ATF9 L39734 Juva۔
03) 4000 روپئے قیمت کا ایک Redmi کمپنی 5G اسکائی بلیو کلر موبائل فون سمیت کل 34 ہزار 352 روپئے مالیت کا مال ضبط کیا گیا ہے ۔
گرفتار ملزم سے الپرازولم گولیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ اس نے اپنے پرانے دوست جاوید محمد اسحاق انصاری عرف جاوید بکری عمر 40 سال ساکن قاسم پورہ روڈ میراج نبی مسجد کے پیچھے آمپاڈا بھیونڈی تھانہ سے 7 ہزار روپئے میں خریدا تھا۔
25 جولائی کو آزاد نگر پولیس اسٹیشن کی تفتیشی ٹیم نے گرفتار ملزم محمّد ایاز نثار احمد انصاری کے ساتھ بھیونڈی شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں جاکر مقامی پولیس کی مدد سے جاوید محمد اسحاق انصاری عرف جاوید بکری کو حراست میں لیا اوراس سے مزید پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے مالیگاؤں میں الپرازولم گولیاں (کتاگولی) فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے اور مذکورہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ آف ناسک دیہی ڈاکٹر این جی آئی ایس سوامی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مالیگاؤں مسٹر سورج گنجال، سب ڈیویژنل آفیسر، مالیگاؤں سٹی مسٹر راکیش مانگونکر، آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر سندیپ گھوگے کی رہنمائی میں پی ایس آئی راجندر کولی، پولیس حولدار 62 ٹھاکر، پولیس سپاہی 3087 سابڑے ، 1788 نکالے ، سپاہی 3032 سانپ، 1374 کوٹے نے یہ کاروائی کو انجام دیا ہے. اس معاملے میں آزاد نگر پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 169/2026 این ڈی پی ایس 1985 کی دفعہ 8 (a)، 22 (b) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ دیگر تحقیقات آزاد نگر پولیس کررہی ہے
