مشہور خبریں

ریلائبل کمپاؤنڈ کے پاس اعجاز عرف وٹھل کی ملی لاش ، قتل یا حادثہ ۔۔۔۔۔؟ پولیس تحقیقات شروع

مالیگاؤں / مالیگاؤں کے آگرہ روڈ پر واقع ریلائبل کمپاؤنڈ کے پاس اعجاز عرف وٹھل کی موت کے واقعے نے مقامی لوگوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ پولس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ یہ قتل ہے یا حادثاتی موت۔موقع واردات پر سوشل ورکر ضیاء مسکان خالد ایس کے اور اعجاز ایم آئی سی بھی پہنچے۔پوارواڑی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد جمع کرنے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعجاز عرف وٹھل کی لاش کمپاؤنڈ کے پاس ملی، جس کی وجہ سے قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک حتمی وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک المناک حادثہ لگتا ہے، جبکہ کچھ لوگ قتل کے زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔ پولس نے علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.