مشہور خبریں

موسم ندی میں غرقآب محمد احتشام کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن تیز ،تین بجے رات تک روشنیوں اور بیٹری ٹارچوں کی مدد سے بھی تلاش جاری

مالیگاؤں : 29 جولائی /  موسم ندی میں ڈوبے ہوئے محمد احتشام کی تلاش کا عمل چوتھے دن بھی جاری ہے اور اب جے سی بی مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے۔قلعہ تیراک گروپ اور ریسکیو ٹیموں کے مطابق محمد احتشام ندی میں ڈوب گیا تھا اور اب تک اسکی لاش برآمد نہیں ہو سکی۔ تلاش کے عمل میں یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بارش کے باعث پائپ یا پل کے نیچے پھنس گیا ہوگا۔اسی بنیاد پر بھکن شاہ درگاہ والے پل کو جے سی بی سے صاف کیا جا رہا ہے تاکہ اگر وہ وہاں پھنسا ہوا ہو تو باہر نکالنے میں آسانی ہو، اور اگر نہ بھی ہو تو کم از کم پانی کی سطح کم ہو جائے تاکہ آگے تلاش آسان ہو سکے۔
تلاش کرنے والے قلعہ تیراک گروپ نے بتایا کہ اب تک نعمانی پل سے گیارہ ہزار کالونی تک کے علاقے میں تلاش کی جا چکی ہے۔ دسہرہ گراؤنڈ کے قریب ندی کے بیچ میں دونوں کناروں پر کانٹے دار جھاڑیاں بھی کاٹی گئیں جہاں یہ اندیشہ تھا کہ پانی کے نیچے کچھ ہو سکتا ہے۔ دو سے تین بجے رات تک روشنیوں اور بیٹری ٹارچوں کی مدد سے بھی تلاش جاری رہی۔تلاش میں مصروف افراد کا کہنا ہے کہ پانی کم ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔ وہ اللہ کی مرضی پر بھروسہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اپنی پوری کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں کہ کسی بھی طرح محمد احتشام کی لاش مل جائے اور ان کے لواحقین کے حوالے کر دی جائے۔قلعہ تیراک گروپ کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی کوئی مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.