مالیگاؤں / 11 اگست کو ناسک گرامین ضلع ایس پی ڈاکٹر سوامی کی رہنمائی میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گنجال کی ہدایت و ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رات ڈیڑھ بجے کے درمیان ممبئی - آگرہ ہائی وے پر چالسگاؤں پھاٹہ کے قریب ایڈیشنل ایس پی کے خصوصی اسکواڈ میں شامل پولیس حولدار راکیش اوبالے، پولیس سپاہی دنیش شیراوتے ، پولیس سپاہی اکشے چودھری ، پولیس سپاہی رام نسال ، ٹیکنیکل انالیسس ڈیپارٹمنٹ کے ہیمنت گلبیلے نے دھولیہ سمت سے آرہی سفید مہندرا ایکس یو وی 500 گاڑی نمبر 46 اے پی 4035 کو روک کر گاڑی کی تلاشی لی ، تب گاڑی سے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے پابندی عائد ممنوعہ ومل پان مسالہ گٹکا برآمد ہوا۔
ضبط شدہ مال میں (1) 6 لاکھ 67 ہزار 210 روپئے مالیت کا گٹکا ، (2) 5 لاکھ روپے مالیت کی مہندرا XUV کار سمیت کل 11 لاکھ 67 ہزار 210 کا مال ضبط کرتے ہوئے ملزم-1) شیخ واحد شیخ سلیم ساکن اقصیٰ کالونی مالیگاؤں ۔ 2) جنید شیخ خلیل ساکن ہزار کھولی مالیگاؤں .(3) زید ممبر پورا نام نامعلوم (مفرور) کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ دیگر تحقیقات مالیگاؤں تعلقہ پولیس کررہی ہے ۔
