مشہور خبریں

سنی دعوتِ اسلامی مالیگاؤں اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے عظیم الشان اجتماعی نکاح کا انعقاد ,حراء انگلش میڈیم اسکول میں 23 اگست کو تقریب نکاح ، فارم مکتبہ قادری سے دستیاب ، رجسٹریشن کا آغاز :سید امین القادری قبلہ کی مخطابت

مالیگاؤں /  جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی پرمسرت مناسبت سے سنی دعوتِ اسلامی مالیگاؤں اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن (WMO) کے مشترکہ تعاون سے ایک عظیم الشان اجتماعی نکاح کی تقریب کا انعقاد بروز اتوار، 23 اگست 2026ء بعد نمازِ عصر حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج، درے گاؤں، مالیگاؤں میں کیا جائے گا۔ اس تقریب میں مستحق اور ضرورت مند جوڑوں کے نکاح سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق سادگی اور وقار کے ساتھ انجام دیے جائیں گے۔اس بابرکت تقریب کی سرپرستی داعیِ کبیر، بانیِ مدارسِ کثیرہ، حضرت العلام حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری قبلہ (امیرِ سنی دعوتِ اسلامی، ممبئی) فرمائیں گے، جبکہ تقریب کی نگرانی آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری قبلہ (نگرانِ سنی دعوتِ اسلامی، مالیگاؤں) کے زیرِ اہتمام ہوگی۔
اس موقع پر مقامی نگراں سنی دعوت اسلامی مولانا سید امین القادری قبلہ نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  اس اجتماعی نکاح میں شریک ہونے والے جوڑوں کے تمام اخراجات سنی دعوتِ اسلامی، مالیگاؤں اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن (WMO) کی جانب سے  کئے جائیں گے، تاکہ معاشرے کے مستحق اور کمزور طبقے کے نوجوان آسانی کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کر سکیں۔ اس اقدام کا مقصد اسلامی تعلیمات کے مطابق سادگی کو فروغ دینا اور غیر ضروری رسم و رواج کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی نکاح میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لیے فارم مکتبہ قادری (مرکزِ سنی دعوتِ اسلامی) سے روزانہ بعد نمازِ عصر تا رات 11 بجے (نمازِ عشاء کے بعد) حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ منتظمین نے اہلِ خیر اور ضرورت مند خاندانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کر کے اس دینی و سماجی خدمت سے استفادہ کریں۔مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
9373808070، 9371808070، 9370008070، 9260808070، 9372720962، 9778678650۔
سنی دعوتِ اسلامی، مالیگاؤں اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن (WMO, NIC) نے عوام الناس، بالخصوص مستحق خاندانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عظیم الشان اجتماعی نکاح پروگرام میں شرکت کریں اور اسلامی طرزِ زندگی کے فروغ کے اس مبارک عمل کا حصہ بنیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.