مالیگاؤں / شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ کے زیر اہتمام جاری HNA وومنیس کیئر فاؤنڈیشن میں پانچویں تا دسویں جماعت کی کوچنگ جاری ہے جہاں شہر کی پرائیویٹ ہائی اسکولوں کی طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں وہیں اب اس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ تعلیم دوست رہنما آصف شیخ نے غریب و میونسپل پرائمری اسکولوں کی طالبات کیلئے رعایتی تعلیم کا اہم فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق "پہلے آؤ، پہلے پاؤ" کے اصول پر تعلیم دوست سابق ایم ایل اے جناب شیخ آصف رشید کی خصوصی تعلیمی پیشکش کے تحت میونسپل کارپوریشن اسکولوں میں زیرِ تعلیم طالبات کے لیے ایک خصوصی رعایتی داخلہ مہم شروع کی گئی ہے۔
اس مہم کے تحت صرف پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کی طالبات کو داخلے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ خصوصی رعایت صرف پہلی 100 طالبات کے لیے مختص ہے، لہٰذا والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی بچیوں کا داخلہ یقینی بنائیں تاکہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
انتظامیہ کے مطابق شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ میں طالبات کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کرنے کے لیے تجربہ کار اساتذہ، ائیر کنڈیشنڈ کلاس رومز، جدید تدریسی نظام، روزانہ تعلیمی نگرانی، اخلاقی و شخصیتی تربیت اور محفوظ و باوقار تعلیمی ماحول جیسی بہترین سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خواہشمند والدین اپنی بچیوں کے داخلے کے لیے شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ، HNA Women's Care Foundation، مالیگاؤں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید معلومات اور داخلے کے لیے کوآرڈینیٹر جاوید منصوری سر سے اس نمبر 9225761213 پر رابطہ کریں۔
