مالیگاؤں : 27 اپریل / آج 27 اپریل کی دوپہر ساڑھے 12 بجے کے درمیان اقصیٰ کالونی پانی کی ٹنکی کے بازو میں رہائش 32 سالہ نیلوفر شیخ عتیق نامی 2 بچوں کی ماں نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ،
ملی تفصیلات کے مطابق سوشل شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ یہ خاتون پہلے عائشہ نگر میں رہائش تھی ابھی آٹھ روز قبل ہی اقصیٰ کالونی کے نئے مکان میں منتقل ہوئے تھے ، جہاں اس خاتون نے اپنے ہی مکان میں پھانسی کا پھندا لگاکر خودکشی کرلی ، اس حادثے کی خبر علاقے کے کارپوریٹر صغیر ٹریکٹر والے نے اسکی اطلاع شفیق اینٹی کرپشن کو دی ،
اطلاع ملتے ہی شفیق اینٹی کرپشن نے رمضانپورہ پولیس اسٹیشن کو خبر کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال پہنچایا ، خاتون کے اہل خانہ کلون کے آگے کسی دیہات میں رہائش ہے ، تمام قانونی کروائی وہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کی جائے گی ، تادم تحریر خاتون نے خودکشی کیوں کی ۔۔۔؟ ، اسکے ساتھ کیا حالات پیش آئے جس کے سبب اس نے اسطرح کا سنگین قدم اٹھایا ۔۔۔؟ اسکا خلاصہ نہیں ہوسکا ہے ۔ اس معاملے کی دیگر تحقیقات رمضانپورہ پولیس کررہی ہیں ۔