شہر کی بیشتر مساجد میں رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ تکمیل قرآن ، ملک بھر کے مسلمانوں کی جان مال ، ایمان ، عزت و آبرو کی حفاظت و امن و امان کے کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام
0
اپریل 28, 2022
مالیگاؤں : 28 اپریل / پوری دنیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی تراویح کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ، جو عید کا چاند نظر آنے تک جاری رھتا ، تراویح کی دو سنّتیں ہیں ایک نماز تراویح میں پورا قران سنّا اور دوسرا مکمل تراویح (عید کا چاند نظر آنے تک ) پڑھنا ، آج رمضان المبارک کا 26 واں روزہ اور 27 ویں شب کے موقع پر شہر کی بیش مساجد میں ختم قرآن کا اہتمام کیا جاتا ہے ، حسب روایت گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی کئی مساجد میں رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ قرآن کی تکمیل عمل میں آئی ، وہیں امّت محمدیہ سے یہ اپیل بھی کی گئی کے ''ہم نے زندگی میں بے شمار گناہ کئے ہے ،
آج ہمیں یہ مبارک موقع ملا جو قبولیت کا موقع اس ماہ میں دعائیں قبول ہوتی ہے تو اللّه پاک کے حضور سجدہ ریز ہوکر گڑ گڑا کر دعاؤں کا اہتمام کرو ، آج ملک بھر میں مسلمانوں کو ستایا جارہا ہے ، ہم پورے عالم کے مسلمانوں کی جان مال عزت و آبرو کی حفاظت کی دعا کریں ، تمام مرحومین کے لئے بیماروں کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام ، پریشان حال افراد کی پریشانی سے نجات ، گھروں میں بیٹھی بیٹیوں کے نکاح کے لئے خصوصی دعا کریں ، رمضان المبارک تو عافیت سے گزر رہا ہے ، عید الفطر کی چھٹیاں بھی عافیت سے گزر جائے وہیں پورے ملک میں امن و امان قائم رہے اسکے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ۔ نوجوان عید الفطر کی چھٹیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاریں ، دوردراز غیر مسلم علاقوں میں گھومنے پھرنے میں احتیات برتیں ، ہائے واے پر موٹر سائیکلوں سے مٹر گشتی کرنے سے گریز کریں ۔ کسی بھی حالت میں جوش کی بجائے ہوش سے لیں ۔