مشہور خبریں

لوکل کرائم برانچ کی چھاپہ مار کارروائی ، 3 زندہ کارتوس سمیت 1 دیسی پستول ضبط ، ملزم فرار

 


دھولیہ : 12 مئی / شیرپور تعلقہ کے ہیسلے شیوار کے گورکشناتھ پہاڑی پر تین زندہ کارتوس اور ایک دیسی ساختہ کا پستول دھولیہ لوکل کرائم برانچ نے  ضبط کیا ہے۔ دیسی کٹا اور زندہ کارتوس کی خفیہ معلومات دھولیہ ایل سی بی ٹیم کو ملی تھی ۔ جس کی بنیاد پر یہ چھاپہ مار کاروائی عمل میں آئی لیکن کاروائی میں ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

دھولیہ  لوکل کرائم برانچ  پولیس انسپکٹر ہیمنت پاٹل کو اطلاع ملی کہ عطار سنگھ گوجا پاورا نے گورکشناتھ پہاڑی پر واقع گھر میں ایک دیسی کٹہ اور زندہ کارتوس رکھے ہوئے ہیں۔  خبر ملتے ہی  ہیمنت پاٹل نے اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس پرکاش پاٹل، سب انسپکٹر آف پولیس یوگیش راوت، پربھاکر بیسانے، شری کانت پاٹل، سنجے پاٹل، میور پاٹل، تشار پاردھی اور مہیندر سپکال کے ساتھ گورکشناتھ پہاڑی میں عطار سنگھ پاورا کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس درمیان عطار سنگھ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرار  ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


تاہم، اس کے گھر کی تلاشی کے دوران، ایل سی بی کو 25,000 سے 30,000 روپے مالیت کا ایک دیسی کٹہ 1500 روپے مالیت کے تین زندہ کارتوس ملے ۔ ملزم نے کس مقصد کے تحت پستول اور کارتوس اپنے گھر میں رکھا تھا۔۔؟ اسکی تفتیش دھولیہ ایل سی بی کر رہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.