ناسک : 29 مئی / پیار محبت کے معاملے کو لیکر ہوئے جھگڑے میں سمجھوتا کرانے کیلئے ثالثی بن کر گئے نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے وار کر قتل کردیا گیا ، یہ واردات وڈالا روڈ پر واقع شیواجی واڑی جھوپڑپٹی میں پیش آئی ہے ۔
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق وڈالا روڈ پر واقع شیواجی واڑی بستی میں سنیچر 28 مئی 2022 کی درمیانی شب میں مشتبہ بھرت بھوئے کا محبت کے معاملے پر جھگڑا ہوا ۔
اس جھگڑے میں تنازعہ ختم کروانے کیلئے ساگر پرکاش راؤتر 20 سال جو ثالثی بن کر گیا تھا، سے بھرت بھوے ناراض ہو گیا اور اس کے کزن گوتم بھوئے اور گنیش بھوئے نے بھرت کے ساتھ مل کر ساگر کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا ۔
وہیں اس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ بھی کر دیا ۔ ساگر شدید زخمی ہوگیا ، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں جاتے ہوئے اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ اس معاملے میں ممبئی ناکہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تینوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔