دھولیہ : 29 مئی / دھولیہ ضلع کے چوپڑا شیر پور راستے پر ٹاٹا 407 اور ایک ٹرک میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ٹاٹا 407 میں سوار 2 افراد کی جگہ پر ہی موت واقع ہو گئی۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔
28 مئی کی شام ٹاٹا 407 و ایک ٹرک کے درمیان المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ۔
ٹاٹا
407 (MH 43 F 0842) آکولہ سے چوپڑا کی سمت جارہی تھی کہ اسی دوران شرپور میں کپاس کے بیج سے لدی ٹرک (RJ 40 GF 4822) چوپڑا سے شرپور کی سمت جارہی تھی کے اس دوران تعلقہ کے ترڈی کے قریب ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی ، اس دلخراش سڑک حادثے میں ٹاٹا 407 ٹرک ڈرائیور عبدالسمیر شیخ جمیر 20 سال ، عبدالفاروق غلام 21 سال کی جگہ پر ہی موت واقع ہو گئی ۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹاٹا 407 موقع پر ہی تباہ و برباد ہو گئی ہے ۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں نے موقع پر پہنچ کر 407 گاڑی میں ہلاک ہوئے دونوں افراد کو باہر نکال کر شیرپور کے سرکاری اسپتال میں روانہ کیا جہاں انھیں ابتدائی جانچ کے بعد مردہ قرار دیا گیا ہے ۔