پربھنی : 16 مئی / ریاست بھر میں ان دنوں چوری ، لوٹ مار اور چھینا چھپٹی کی واردات مسلسل پیش آرہی ہے ، ایسا ہی ایک معاملہ پربھنی ضلع میں پیش آیا جہاں نامعلوم چوروں نے ایک سابق کارپوریٹر کے گھر میں گھس کر گھر کے ایک رکن کے گلے پر چاقو رکھ کر سونے اور چاندی کے زیورات کے ساتھ نقدی بھی چوری کرلی ۔ یہ واقعہ پربھنی کے پاتھری قصبے کی وی آئی پی کالونی میں پیش آیا۔ جس میں چوروں نے 2 لاکھ 37 ہزار کی رقم چوری کرلی ۔
سابق کارپوریٹر شرد جھاڑے کا گھر پاتھری شہر کی وی آئی پی کالونی میں ہے۔ شرد جھاڑے ہفتہ کی رات تقریباً 9.30 بجے اپنے گھر والوں کے ساتھ گھر میں سو رہے تھے ۔ اتوار کی صبح تقریباً 3.30 بجے انہیں بیڈ روم کا دروازہ کھلنے کی آواز آئی۔ جس کی وجہ سے شرد جھاڑے کی آنکھ کھل گئی ۔ اسی لمحے تین نامعلوم چور بیڈ روم میں داخل ہوئے اور کمرے کی لائٹس آن کر دی ۔ اس وقت کون ہے ۔؟ پوچھنے پر چوروں نے جھاڑے کو ہتھیار سے ڈرایا۔ اور کہا ’’بیٹھو، میں ختم کر دوں گا،‘‘ اس نے ہندی میں دھمکی دی۔ یہ آواز سن کر کمرے میں سوئے ہوئے شرد جھاڑے کی بیوی اور بچے بھی جاگ گئے۔
ملزمین نے چاقو کی نوک پر 78,000 روپے کا نقد ، جھاڑے کی بیوی کے جسم پر موجود زیورات اور الماری میں رکھے ساڑھے چھ تولے زیورات چھین لئے ۔ اس معاملے میں شرد جھاڑے کی فریاد پر پاتھری پولیس اسٹیشن میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔