مشہور خبریں

ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرمین روپالی چاکنکر کا مالیگاؤں دورہ ، مہیلا منڈل کو مستحکم کرنے اور خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے "مہیلا ایوگ آپکے گھر" مہم کا آغاز ، میئر طاہرہ شیخ، شیخ رشید و آصف شیخ سمیت این سی پی لیڈران و خواتین نے کیا والہانہ استقبال ، آئند ماہ خواتین کے مسائل پر مالیگاؤں شہر میں کانفرنس کا اعلان

 


مالیگاؤں : 16 مئی / مہاراشٹر بھر میں خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے قائم کردہ خواتین کمیشن نے اپنی کارکردگی کا آغاز کردیا ہے ۔حال ہی میں مہاراشٹر اسٹیٹ ومین کمیشن کی چیئرمین این سی پی کی ریاستی مہیلا صدر روپالی چاکنکر کو نامزد کیا گیا ۔اس ضمن میں موصوفہ نے خواتین کے حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد شروع کردی ہے۔اسی سلسلے میں آج ریاستیں خواتین کمیشن کی چیئرمین روپالی چاکنکر نے مالیگاؤں شہر میں واقع شیخ رشید کے مکان ہزار کھولی پر حاضری لگائی ۔جہاں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی خاتون میئر طاہرہ شیخ، سابق میئر شیخ رشید ،این سی پی لیڈر و سابق ایم ایل اے آصف شیخ ،مہیلا صدر یاسمین سید، شاہینہ انصاری ،ایڈوکیٹ سوچیتا سونونے ،صبا کوثر فاطمہ ہارون، زیب النساء نوراللہ ، قمرالنساء محمد رضوان ، نورجہاں مصطفی ، فہمیدہ فاروق، حمیدہ بی عبد الجبار، شکیل بیگ، ریاض علی ،منان بیگ، ندیم پھنی، عاصم انصاری، منموہن شیواڑے، شاہد ریشم والے، اقبال کانچ والا، شاہد قاضی، مظفر غازی، نعیم مرزا، کامران شیخ، مجاھد ساگر ،عبدالقیوم ،سمیت این سی پی کے کارپوریٹرس اور عہدیداروں کی تعداد موجود تھی جنہوں نے ریاستی وومین کمیشن کی چیئرمین روپالی چاکنکر کا شال اور گلوں کا نذرانہ پیش کر والہانہ استقبال کیا ۔


اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے روپالی چاکنکر نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار کی جانب سے خواتین کے حقوق بحال کرنے اور انکے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کو ختم کرنے کیلئے "مہیلا ایوگ آپ کے گھر" مہم کے تحت مہاراشٹر بھر میں دورہ کررہی ہیں ۔اس سلسلے میں آج کا دورہ مالیگاؤں میں رہا ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں خواتین کے مسائل، گھریلو تشدد پر روک تھام کرنے، خواتین کو تعلیم و تعلم میں آگے لانے کیلئے جدوجہد کی جائے گی ۔روپالی چاکنکر نے میڈیا نمائندوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں مہیلا منڈل کو مستحکم کرنے کیلئے یہاں خواتین کو درکار قانونی سہولیات فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے آئند ماہ خواتین کے مسائل پر مالیگاؤں میں ایک کانفرنس کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ۔

یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں جاری مہیلا منڈل میں خواتین کے بیٹھنے کیلئے بہتر انتظامات کئے جائیں، خواتین کیلئے حفاظتی انتظامات کئے جائیں، مہیلا منڈل میں پینڈنگ کیسیز کو بحسن خوبی حل کرنے کے انتظامات کئے جائیں ۔اسی طرح یہاں میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید نے تعارف پیش کیا اور انہیں خواتین کمیشن کی چیئرمین شپ ملنے پر مبارک باد پیش کی ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.