مالیگاؤں : 2 مئی / گزشتہ دو سال قبل مالیگاؤں شہر سمیت ملک بھر میں نماز عید الفطر و برادران وطن کے تہوار لاک ڈاؤن کی زد میں رہے ، دو سالوں کے بعد آج پھر سے مکمل آزادی کے ساتھ سبھی مذہب کے افراد کو اپنے تہوار منانے میں کسی طرح کی قانونی بندش کا سامنا نہیں ہے ، مگر گزشتہ دنوں سے مہاراشٹر میں کچھ سماج دشمن عناصر کی جانب سے مساجد میں ہونے والی اذان اور لاؤڈ اسپیکر پر تنازعہ پیدا کرنے کی سازش چل رہی ، جبکے لاؤڈ اسپیکر کا مسلہ صرف مساجد یا مسلمانوں کا نہیں بلکے کے سبھی مذاہب کے ماننے والوں کا ہے ، باوجود اسکے کچھ افراد اس پر پابندی لگانے کو لیکر ماحول خراب کرنے کی کوشش میں ہے ، وہیں مالیگاؤں شہر میں پیش آئے 12 نومبر معاملہ اور سیاسی جاگنگ ٹریک معاملہ کو لیکر شہر کا ماحول گرم تھا ، مہاراشٹر سمیت شہر میں پیدا ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت و پولیس انتظامیہ مستعد ہے ، اور کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے کثیر تعداد میں فورس کو تعینات کیا جارہا ہے ،
مالیگاؤں شہر میں بھی امن و امان کی برقراری اور تہواروں پر کسی طرح کی بدنظمی نہ ہو اس مقصد سے ناسک ضلع آئے جی بی جی شیکھر ، ضلع ایس پی سچن پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کی رہنمائی میں سبھی عید گاہ علاقوں میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے ، جن میں 40 سی سی ٹی وی کیمرے ، 3 ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی ، وہیں نماز عید الفطر کے پیش نظر باہر سے آنے والی سبھی بڑی گاڑیوں کا داخلہ شہر میں ممنوع رہے گا ، وہیں ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں شہیریان ہائےپر موٹر سائیکل پر ٹرپل سیٹ جانے ، بھیڑ بھاڑ کرنے سے گریز کریں اور تالاب پر نہانے کے لئے نہ جائے ، کسی بھی طرح کی افواہ کا شکار نہ ہوتے ہوئے پرامن طریقے سے اپنے اپنے تہوار منائے ۔