جلگاؤں : 20 جون / بھڑگاؤں میں سنیچر 18 جون کو ایک دل دہلادینے واقعہ پیش آیا جس میں ایک باپ نے اپنی ہی ایک ماہ کی بیٹی کو کھیت کے کنویں میں پھینک کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ مشتبہ باپ کو علاقے کے افراد نے کنویں سے نکال کر بچا لیا ہے ۔ تاہم اس واقعے میں ان کی ایک ماہ کی بچی کی موت ہو گئی ہے ۔ ملز والد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ بھی دوران علاج ہسپتال سے فرار ہوگیا ہے ، مفرور باپ کو اتوار کو لوکل کرائم برانچ نے ہتھکڑیاں لگائیں ہے ۔ گرفتار ملزم کا نام جتیندر (نانا) جنگلو ٹھاکرے ہے۔
کھنڈے راؤ مہاراج کا پاچورا تعلقہ کے کاکن برڈی کے مندر میں ایک مذہبی پروگرام تھا۔ جتیندر ٹھاکرے 18 جون کو اپنی اہلیہ، ساس اور سسر کے ساتھ تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد سبھی بھڑگاؤں میں اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ اسی دوران جتیندر کا اپنی بیوی اور سسرال والوں سے جھگڑا ہوا۔ شام کو جیتندر اپنی ایک ماہ کی بیٹی کے ساتھ کھیت کی طرف بھاگ گیا۔ اس کے بعد اس نے بچی کو کھیت کے کنویں میں پھینک دیا اور خود بھی کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ جتیندر کا پیچھا کرنے والے لوگوں نے جتیندر کو بحفاظت کنویں سے باہر نکالا۔ تاہم اس میں ایک ماہ کی موت واقع ہوگئی۔
ملزم باپ دوران علاج ہسپتال سے فرار ہو :
جتیندر کو علاج کے لیے بھڑگاؤں کے دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جیتندر کی بیوی سویتا نانا ٹھاکرے (بھیل) (عمر 20، ساکن کرب، بھڈگاؤں) کی شکایت پر اتوار کو جتیندر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جتیندر کے علاج کے دوران اسپتال سے فرار ہونے کے معاملے میں واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر پروین منڈھے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رمیش چوپڑے نے مقامی کرائم برانچ کو مشتبہ جتیندر ٹھاکرے کی تلاش اور اسے گرفتار کرنے کی ہدایت دی تھی۔
لوکل کرائم برانچ نے مفرور باپ کو گرفتار کر لیا :
مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر کرن کمار بکالے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مفرور ملزم جتیندر ٹھاکرے اتوار کو پاچورا پہنچا ہے۔ لوکل کرائم برانچ کے سب انسپکٹر امول دیودھے، پولیس چیف کانسٹیبل لکشمن پاٹل، پولیس کانسٹیبل کشور راٹھوڑ ، رنجی جادھو، پولیس کانسٹیبل ونود پاٹل اور ایشور پاٹل پر مشتمل ٹیم نے اتوار کو اسے گرفتار کیا۔ اسے مزید کارروائی کے لیے بھڑگاؤں پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر آف پولیس گنیش واگھمارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔ دریں اثناء میاں بیوی کے جھگڑے میں بچی کی موت سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے ۔