مشہور خبریں

ہوٹل شاہی گولڈن کے پاس ملی لاش کی شناخت :* *رات 9 بجے گھر سے نکلے نوجوان عرفان خان عرف بابا کالیا کی لاش رات 11 بجے ہوٹل شاہی گولڈن کے پیچھے ملنے سے شہر بھر میں سنسنی

 



مالیگاؤں : 18 جون / کل رات پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہوٹل شاہی گولڈن کے پیچھے ملی نوجوان کی لاش سے شہر بھر میں سنسنی ۔

نمائندہ جمال شیخ کو ملی تفصیلات کے مطابق کل رات11 بجے کے درمیان  پوارواڑی پولیس کو ایک تقریبا 30 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ، جس کا سر بڑے پتھر سے بے دردی سے کچلا ہوا تھا ، پوارواڑی پی آئے وسنت بھوئے نے فوری طور پر پنچنامہ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال میں روانہ کیا ، معلوم ہوکہ مرنے والا نوجوان کون ہے ۔۔؟ ، کہا رھتا ۔۔۔؟ اتنی بے رحمی سے قتل کرنے کی کیا وجہ ۔۔۔۔؟ اسکا خلاصہ دوپہر تک  نہیں ہو سکا تھا ،جنتا سماچار ، تادم تحریر پوارواڑی پولیس انسپکٹر وسنت بھوئے نے ذرائع aکا استعمال کرتے ہوئے  عوام سے اپیل کی تھی کہ اگر کوئی بھی شخص اس مرنے والے کو جانتا ہو ، یا اسکے متعلق کوئی معلومات ہوتا فوری طور پر اسکی اطلاع ہمیں دیں ، مرنے والا نوجوان مسلم ہے  ۔ تقریباشام 4 بجے مرنے والے نوجوان کی شناخت عرفان خان مرحوم غلام رسول خان عرف بابا کالیا ساکن گلشیر نگر گلی نمبر 1 مالیگاؤں ، اکبر مستری کے چھوٹے بھائی کے طور پر ہوئی ،


شام 5 بجے تمام قانونی کاروائی و پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کی گئی ، مولانا اسماعیل جمالی نے نمائندہ جمال شیخ کو بتایا کے مرحوم عرفان خان کی تدفین آج ہی بعد نماز عشاء بڑا قبرستان میں عمل میں آئے گی ، جنتا سماچار ، مرحوم کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی میں مولانا اسماعیل جمالی ، شریف ممبر ، سمیر خان ، مشرف رنگاڑی ، واحد بلڈر وغیرہ نے معاونت کی ہے ، پوارواڑی پولیس نے اس معاملے میں نامعلوم قاتل کے خلاف 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ دیگر تحقیقات پی آئے بھوئے کررہے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.