مالیگاؤں : 20 جون / گزشتہ روز 17 جون 2022 بروز جمعہ کی رات 11 بجے کے درمیان پوارواڑی پولیس کو ممبئی آگرہ روڈ اسٹار ہوٹل کے سامنے واقع ہوٹل شاہی گولڈن کے پیچھے ایک نامعلوم مسلم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ، جس کے بعد پولیس نے اس لاش کی شناخت کے لئے اپیل جاری کرتے ہوئے اسکے اہل خانہ کو تلاش کیا ، اہل خانہ کے سامنے آنے کے بعد مقتول نامعلوم نوجوان کی شناخت عرفان خان غلام رسول خان عرف بابا کالیا ساکن گلشیر نگر کے طور پر ہوئی ، پوارواڑی پولیس نے اس معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم وجوہات پر قتل کی واردات کو انجام دینے والے نامعلوم ملزم کے تلاش کرنے کا کام شروع کیا ۔
ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کی رہنمائی میں پوارواڑی پولیس انسپکٹر وسنت بھوئے نے خصوصی دستہ تشکیل دیتے ہوئے کچھ ہی گھنٹوں میں 2 افراد کو قتل کے الزام میں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ، پولیس حراست میں لئے گئے دونوں ملزمین میں ایک نام مشرف خان جمیل خان 35 سال ساکن منشی شعبان نگر گلی نمبر 2 پلاٹ نمبر 47 مالیگاؤں ، دوسرے کا نام عبدالرحمٰن شیخ شفیق عرف پاپا 21 سال ساکن گلشیر نگر گلی نمبر 4 گھر نمبر 426 مالیگاؤں ہے ۔ نمائندہ جمال شیخ کو پوارواڑی پولیس انسپکٹر وسنت بھوئے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کے دونوں ملزمین کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے انھیں 25 جون تک پولیس کسٹڈی میں رکھے جانے کا حکم دیا ہے ، قتل کی وجہ کیا ہے ۔۔۔۔۔؟ کیا قاتل ملزم کے قریبی دوست ہے ۔۔۔؟ ان جیسے کئی سوالوں کے جواب پولیس تحقیق کے بعد ہی سامنے آئے گے ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 105/022 قلم 302 ، 201 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پی آئے بھوئے کررہے ہیں ۔