اورنگ آباد : 11 جون / آدھی رات کو گنگاپور میں ایک نوجوان نے اشتعال انگیز پوسٹ کیا جس پر ہجوم نے نوجوان کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے گاڑی کی توڑ پھوڑ کی ، اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس واردات میں مقدمہ درج کر 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، وہیں متنازعہ پوسٹ کرنے والے نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ صورت حال کو خراب ہونے سے روکنے کے لیے فساد قابو دستے کو طلب کر لیا گیا ہے۔
اس معاملے میں موصول ہونے والی مزید معلومات کے مطابق، گنگاپور کے ایک نوجوان نے کل رات تقریباً 11 بجے واٹس ایپ پر ایک اشتعال انگیز اسٹیٹس پوسٹ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں بارہ سے پندرہ نوجوانوں نے اسٹیٹس کرنے والے نوجوان کو زدوکوب کیا۔
نوجوان کی گردن میں تیز دھار ہتھیار سے وار کر اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔ نوجوان کی موٹر سائیکل کی بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گنگاپور پولیس موقع پر پہنچی، صورتحال کو قابو میں کیا اور فرار ہونے والے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان کے خلاف گنگاپور پولیس اسٹیشن میں جارحانہ حیثیت رکھنے اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حالات کے پیش نظر گنگاپور شہر میں فساد قابو دستہ تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔