مشہور خبریں

میونسپل کارپوریشن الیکشن وارڈ رچنا مکمل، اعتراضات داخل کرنے کی مدت 20 جون، 2 جولائی کو سماعت ، 6 جولائی کو حتمی وارڈ رچنا ظاہر ہوگی وارڈ نمبر 2 دیانہ دو رکنی پینل اور بقیہ 31 وارڈ تین رکنی ہونگے، وارڈ کہاں سے کہاں تک، 95 نشستوں کی علاقہ وائز تفصیلات ظاہر ، خواہش مند امیدواروں میں تذبذب کا شکار


 مالیگاؤں : 9 جون / مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے حکمنامہ پر مالیگاؤں کارپوریشن محکمہ الیکشن نے آج وارڈوں کی حد بندی کیساتھ ابتدائی وارڈ رچنا ظاہر کردی ہے ۔جس میں سیاسی جماعتوں کی قیاس آرائی کے مطابق بڑے پیمانے پر تبدیلی سامنے آئی ہیں ۔اس وارڈ رچنا سے خواہش مند امیدواروں میں ہلچل مچی ہوئی ہیں ۔اس وارڈ رچنا پر اعتراضات داخل کرنے کی آخری معیاد 20 جون مقرر کی گئی ہے ۔22 جون کو آئے ہوئے تمام اعتراضات ریاستی چیف الیکشن کمیشن کو روانہ کیا جائے گا اور 2 جولائی کو اس اعتراضات پر سماعت ممکن ہے اور یہ بھی امکان لگایا جارہا ہے کہ 6 جولائی کو حتمی وارڈ رچنا ظاہر ہوگی ۔


کارپوریشن کی جانب سے ظاہر کردہ وارڈ حد بندی کے مطابق جنوبی معلومات حاصل ہوئی ہے اس میں وارڈ نمبر 1 میں بھائیگاؤں،ارادھیہ ہوٹل، مالیگاؤں کیمپ، شیتلاماتا نگر، نامپور راستہ کا علاقہ وارڈ پر مشتمل علاقوں کا شمار کیا گیا ہے۔اسی طرح نمبر2 میں دیانہ، گنیش نگر، مصطفی چوک سے علامہ اختر رضا روڈ، نوکرن سائزنگ، شہید عبدالحمید روڈ تک، ملن ہوٹل، جامع مسجد دیانہ علاقہ۔جبکہ وارڈ نمبر 3 میں دیانہ مالیگاؤں شیو روڈ، رمضان پورہ پولس اسٹیشن، مولانا امین درگاہ، اقصیٰ کالونی، کینو اسکول، دیوی کا  مندر، دیانہ وڑ گاؤں،  راجو ہوٹل، راج الیکٹرک، پاک پنجن چوک، مصطفی چوک، دیانہ وڑگاؤں شیو روڈ اور وارڈ نمبر 4 میں دریگاؤں، منی ایم آئی ڈی سی، سائنے، سائنے بدرک، رضوان پارک، ہل اسٹیشن، سردار نگر، سنجری نگر، پوار واڑی پولس اسٹیشن، اسحق زر والا کمپاؤنڈ، کا علاقہ وارڈ کا شمار ہے ۔اسی طرح نمبر5 میں ناگ چھاپ، تاشقند باغ، تاج ہوٹل، جعفر نگر، دیوی کا ملہ، اختر آباد، پاور ہاؤس وغیرہ، جلال سیٹھ کمپاؤنڈ، جونا آگرہ روڈ، تاج ہوٹل، فاران اسپتال سے دیوی کا مندر تک، وہاں سے آواڑی نالہ، سروے نمبر79، پھر وہاں سے پوار واڑی نالہ کنارہ، نالہ سے سروے نمبر83 ڈی پی روڈ کنارہ، ڈی پی روڈ سے مولانا عمرین چوک، محمد علی روڈ مدرسہ کلیۃ الطاہرات تک  وہاں سے محمد علی روڈ ہارون انصاری اسپتال، سلیم سائزنگ، یشفین اسپتال، حنفی ایس ٹی ڈی مشاورت چوک، وہاں سے بلال سیٹھ کمپاؤنڈ، آگرہ روڈ کا کنارہ کا شمار ہے ۔ اسکے علاوہ وارڈ نمبر 6 میں نور باغ، بسم اللہ نگر، عائشہ نگر، وامبے کالونی، قباء مسجد، مہاراشٹر سائزنگ، عائشہ نگر قبرستان کا کنارہ، مالیگاؤں دیانہ شیو روڈ، بسم اللہ نگر، پاک پنجتن چوک، ریلائبل بنگلہ سے جونا آگرہ روڈ، نیو اسٹور مینس ویئر تک، یہاں سے نیشنل اسٹیٹ سے شمس پلمبنگ مٹریلس تک، وہاں سے ٹھیکیدار عقیل انصاری کے گھر تک، قاضی شرف الدین شادی ہال سے نور باغ مین روڈ عرفات میڈیکل تک کا علاقہ شامل کیا گیا ۔ وارڈ نمبر7 میں اسلامپورہ وارڈ، اقبال ڈابی، جبار سائیکل مارٹ، نوری سائزنگ، قاسمیہ مسجد، عائشہ نگر قبرستان، شعبان نگر، نیا اسلامپورہ، نندن نگر، گنیش نگر، عابد علی ہال، سعید الٰہیہ مسجد، شہید عبدالحمید روڈسے خانقاہ سعیدیہ مسجد، عائشہ نگر قبرستان کنارہ، یہاں سے سلام چاچا روڈ تک۔ یہاں سے عابد علی ہال، شیخ شفیع ادارہ تک۔ یہاں سے شبراتی چوک، اسرائیل سیٹھ پاورلوم کارخانہ تک، ڈی پی روڈ آر کے ٹیکسٹائیل سے انیس گائیڈ کے گھر تک۔ وہاں سے جبار سائیکل مارٹ، کسمباروڈ تک۔ شہید عبدالحمید روڈ سے اقبال ڈابی، مسجد خانقاہ سعیدیہ شیو روڈ تک۔ وارڈ نمبر 8 میں الرضا اسپتال، اظہار اشرف نگر، ماسٹر نگر، تنظیم نگر، کلثوم مسجد، ریلائبل سائزنگ سنجری چوک، شہید عبدالحمید روڈ سے نوکرن سائزنگ، علامہ اختر رضا روڈ، ملن ہوٹل دیانہ سے مصطفی چوک کینل تک۔ دیانہ گٹ نمبر173 سے مصطفی چوک، کینل روڈ، اکرام زیراکس تک۔ مالیگاؤں دیانہ شیو روڈ، یہاں سے شہید عبدالحمید روڈ تک۔ یہاں سے رضا میڈیکل تک، اقراء کمپیوٹر سے نوکرن سائزنگ، کسمباروڈ کو شامل کیا گیا ہے ۔وارڈ نمبر9 میں سروے نمبر55، ندی کا کنارہ، پرانی میونسپل کارپوریشن حد، نیو ملن ہوٹل، شہید عبدالحمید روڈ کنارہ تک۔ ملن ہوٹل سے شہید عبدالحمید روڈ سروے نمبر56، نہال نگر، وجئے نگر، اولیاء مسجد، سروے نمبر 43، عابد ہوٹل، سروے نمبر44/2، برتن دکان تک۔شہید عبدالحمید روڈ برتن دکان سے خواجہ غریب نواز گیٹ،اوپن اسپیس تک ہڈکو کالونی چوک، قدیر ٹھیکیدار کے گھر سے ایس آر پی کوٹر کے بازو سے کلو کٹی عیدگاہ کنارہ تک۔یہاں سے موسم ندی، سروے نمبر55 کو شامل کیا گیا ہے۔ وارڈ نمبر10 میں کیمپ گاؤٹھان، گائتری نگر، شیواجی نگر، شمشان ماروتی مندر، تلک نگر، پربھاگ نمبر1 آفس، چھاؤنی پولس اسٹیشن۔ ٹیکنیکل کالج سے ماروتی مندر موسم ندی تک۔اور وارڈ نمبر 11 میں کرشنا نگر، سیتلا ماتا نگر، قبرستان جھونپڑپٹی، باغوان گلی، سٹی سروے آفس، گاؤلی واڑہ، شنی مندر، پلٹن مسجد کیمپ، موچی واڑہ، کیمپ کاوٹی بنگلہ، چرچ کیمپ، نامپور روڈ تک وارڈ بنایا گیا ہے ۔اسی طرح وارڈ نمبر 12 میں دولت نگر، وٹھل نگر، بجرنگ کالونی، سوئیگاؤں، دابھاڑی پانچ ڈویژن روڈ تک، نامپور روڈ سے ڈی کے چوک تک، یہاں سے سوئیگاؤں پانی کی ٹانکی، سوئیگاؤں کمان تک۔ گرنا ندی کنارہ سے سوئیگاؤں سروے نمبر 79 کو شامل کیا گیا ہے ۔وارڈ نمبر 13 میں سوئیگاؤں گاؤٹھان، ایکتا نگر، بینک کالونی  خان صاحب کا بنگلہ، کاؤٹی بنگلہ سے ہوٹل تک، کالج روڈ سے MSG روڈ تک، سوئے گاؤں شیو روڈ سے ایم جی پیڑول پمپ۔وارڈ کو شامل کیا گیا ۔نمبر14 میں کلکٹر پٹہ، ویدیہ اسپتال، پوپلے نگر، ایودھیا کالونی، پرتھم لانس، سٹانہ روڈ دت منگل اسٹیل، سٹانہ روڈ سے موسم پل مراٹھی اسکول، جنتا برانڈی دکان سے آگرہ روڈ گرنا ندی کنارہ۔ جونا آگرہ روڈ سے ندی کنارہ، گرنا ندی سے مالیگاؤں کارپوریشن حد پاٹل فلور مل، دت منگل اسٹیل سٹانہ روڈ تک رہیگا۔ اسی طرح وارڈ نمبر 15 میں یانا جادھو کالج، سنگمیشور مہادیو مندر، سنگمیشور تلاٹھی آفس، باغ محمود، ماڑی نگر، موسم پل سے یانا جادھو اسکول ندی کا کنارہ، جونا آگرہ روڈ سے موتی باغ ناکہ، شوروم،جنتا برانڈی علاقوں کوئی شامل کیا گیا ہے ۔وارڈ نمبر 16 میں عید گاہ جھونپڑپٹی، اسلامپورہ، نشاط روڈ، سید محمود روڈ، فلٹر پلانٹ، سٹی پولس اسٹیشن، وسنت واڑی، قدوائی روڈ، سردار ٹاکیز، کاکانی ٹاکیز، پانجرہ پول، کاکانی تھیٹر سے جونا آگرہ روڈ فلٹر پلانٹ، فائر اسٹیشن سے سروے نمبر 10 بادشاہ خان نگر، آدرش ہوٹل، مچھلی بازار تک۔ سروے نمبر10 بادشاہ خان نگر، مچھلی بازار روڈ سے نوری ٹاور،سروے نمبر 15 شبیر احمد عبدالمجید کے گھر سے اصغر چپل والے کے گھر تک۔ زینو قاری کے گھر سے انصار روڈ، انصار روڈ سے زاہد اقبال وکیل، ہدیٰ ٹراویلس محمدعلی روڈ تک۔ سردار سنیما سے سانڈوا پل تک۔ یہاں سے ندی کا کنارہ، کاکانی تھیٹر تک۔اور وارڈ نمبر17 مرچنٹ نگر، لالہ نگر، عوامی نگر، نیا بس اسٹینڈ، محفوظ کالونی، مہیش نگر، جنرل اسپتال، کلو شاہ بابا درگاہ، موسم ندی، یہاں سے ہڈکوکالونی، ٹھیکیدار قدیر احمد کے گھر سے ہڈکو چوک، کارپوریشن اوپن اسپیس سے ہڈکو کمان تک۔ کالونی سے شہید عبدالحمید روڈ تک، جبار سائیکل مارٹ باریک گلی سے انیس گائیڈ کے گھر تک، آر کے ٹیکسٹائل ڈی پی روڈسے اسرائیل سیٹھ کا کارخانہ، ہزار کھولی احمد شبراتی چوک سے سلیم سبحان تنبولی، ہزار کھولی گلی نمبر1، سخاوت ہوٹل، آگرہ روڈ کا کنارہ۔ یہاں سے جونا آگرہ روڈ، نیا بس اسٹینڈ، اُپکار سنیما، سروے نمبر 49, 50  ندی کا کنارہ تک۔ موسم ندی سے حضرت کلو شاہ بابا درگاہ کو شامل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح وارڈ نمبر 18 میں ہزار کھولی، عائشہ نگر پولس اسٹیشن، مہاڈا پلاٹ، زم زم آئس فیکٹری، جلال آباد، بھکو ہوٹل، سلام چاچا روڈ، عائشہ نگر قبرستان کا کنارہ، رضا کرانہ دکان سے عرفات میڈیکل نور باغ چوک تک۔ نور باغ سے قاضی شرف الدین ہال، انصاری عقیل ٹھیکیدار کے گھر تک، آگرہ روڈ حنیف شوال کا بنگلہ، جلال آباد، سوپر مارکیٹ، کوہ نور کمپاؤنڈ، سخاوت ہوٹل آگرہ روڈ تک۔ ہزار کھولی گلی نمبر1، کھولی نمبر 160 سلیم سبحان تنبولی کے گھر سے شیخ شفیع ادارہ تک۔ سعید الٰہیہ مسجد سلام چاچا روڈ تک۔ وارڈ کا شمار ہے ۔نمبر19 کمالپورہ، بادشاہ خان نگر، موتی تالاب، قصاب باڑہ، مومن پورہ، بابو کوہِ طور کمپاؤنڈ، جلال سیٹھ کمپاؤنڈ، صمد حبیب کمپاؤنڈ، آدرش ہوٹل سے جونا آگرہ روڈ کنارہ، ہارون بی اے کمپاؤنڈ، مرزا غالب روڈ تک۔ جلال سیٹھ کمپاؤنڈ سے مرزا غالب روڈ، نور اسپتال سے محمد علی روڈ، یہاں سے پربھاگ نمبر 3 آفس، قصاب باڑہ مسجد، سٹی سروے نمبر315 ہدیٰ ٹراویلس، زاہد اقبال وکیل کے گھر سے سٹی سروے نمبر 213 تک۔ انصار روڈ پار کرتے ہوئے زینو قاری کے مکان تک۔ شبیر احمد عبدالمجید کے گھر سے باریک گلی، غوثیہ مسجد، مچھلی بازار تک، یہاں سے آدرش ہوٹل، جونا آگرہ روڈ کو شامل کیا گیا ۔ وارڈ نمبر 20 میں جن علاقوں کا شمار ہوتا ہے ان میں نیا پورہ پکا علاقہ، مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول، سردار نگر، برادر باغ، بڑا قبرستان، اجتماع نگر، عبداللہ نگر، حسن پورہ، عزیز کلو اسٹیڈیم، نیاپورہ وارڈ، فیمس اسٹور، محمد علی روڈ، پرانا سلاٹر ہاؤس، ڈائمنڈ اسٹار ملک سینٹر تک، حاجی چکن سے مشرقی اقبال روڈ تک،بڑا قبرستان سلیمانی چوک سے فتح میدان تک، یہاں سے بھکو چوک پولس اسٹیشن، سٹی سروے نمبر 1، فیمس اسٹور محمد علی روڈ تک ہے ۔ وارڈ نمبر 21 گولڈن نگر، نئی بستی، ملت مدرسہ، نورنگ کالونی، اعظم پورہ، رضا پورہ، حسن پورہ، مدرسہ معہد ملت سے سو فٹی روڈ، پلاٹ نمبر 32 تک۔ مشرقی اقبال روڈ سے حاجی چکن  حسن پورہ روڈ تک۔ سروے نمبر 148/1/2   پلاٹ نمبر88 سے بلو برڈ بنگلہ تک۔وارڈ نمبر22۔  نجمہ آباد، پوار واڑی، داتار نگر، مالدہ کا علاقہ، سروے نمبر 170، مکان نمبر94 سے مشرقی اقبال روڈ، نیا آگرہ روڈ، یہاں سے مالدہ کا کنارہ تک۔ آگرہ روڈ سے مالدہ شیو روڈ تک۔ نیا آگرہ روڈ سے کینل راستہ، گٹ نمبر 84 تک۔ گٹ نمبر83 شیو روڈ، یہاں سے ڈی پی روڈ، مشرقی اقبال روڈ علاقوں کا شمار کیا گیا ہے ۔جبکہ وارڈ نمبر 23 میں عباس نگر، باغِ محفوظ، بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول، زیتون پورہ، رحمن پورہ، فردوس گنج، نعمانی نگر علاقہ، محوی نگر علاقہ، رونق آباد، مشرقی اقبال روڈ، مالیگاؤں ہائی اسکول اُردو گھر، ساٹھ فٹی روڈ، رابعہ منزل سے ساٹھ فٹی روڈ، مدنی میڈیکل اسٹورس، نعمانی نگر مین روڈ۔ وارڈ نمبر 24 مسلم نگر، کریم نگر، کشمیر نگر، گلشن آباد، حکیم نگر  سلیم منشی نگر، یعقوب نگر، عثمان آباد، سروے نمبر156، عبدالغفار کھجور والے کی دکان سلیمانی چوک تک۔ مشرقی اقبال روڈ سے قلعہ کمپنی شاپنگ، حسن کرانہ سے مقبول سیٹھ کے گھر تک، زہرہ فرنیچر مولانا ابوالکلام روڈ تک۔ یہاں سے مولانا ابوالکلام روڈ سروے نمبر 156، غفار کھجور والے کی دکان سلیمانی چوک تک۔ وارڈ نمبر 25 میں مصری خاں کا باڑہ، مسلم پورہ، مسلم نگر، خوشآمد پورہ، انگنو سیٹھ کا ملہ، غربید نگر، راجہ نگر، بیل باغ، بدھ وار وارڈ، اقبال روڈ، بشیر حسن کے مکان سے کانگریس سیوا دل آفس، اپنا ملک سینٹر، انگنو سیٹھ کی مسجد، سروے نمبر 156، غفار کھجور والے کی دکان سلیمانی چوک تک غفار کھجور والے کی دکان سے مولانا ابوالکلام روڈ، جامعہ فائر اسٹیشن تک بھائیکلہ نتن مینس ویئر کنارہ سے چندن پوری روڈ، ڈاکٹر پروہیت کے گھر سے مشرقی اقبال روڈ، موہن بابا درگاہ تک۔اس کے علاوہ وارڈ نمبر 26 سوموار بازار، قلعہ خندق، واڈیا دواخانہ، ملا باڑہ، بدر کا باڑہ، یٰسین میاں کا تکیہ، نیاپورہ  سروے نمبر 1 سے فیمس اسٹور، نورانی مسجد، فتح میدان، نیاپورہ، فتح میدان کنارہ، ساگر دودھ سینٹر تک۔ نیاپورہ سروے نمبر593  سے فتح میدان، شاہی مسجد، یادگار پان اسٹال، چشمہ گھر، موہن پیر درگاہ، آکھارکر جیولرس، ریاض بنکر کی دکان، ماسٹر روڈ، ایوبی عالیشان سے بدرو سردار کے گھر تک۔ قلعہ کی دیوار سے باریک گلی، علامہ اقبال تک، علامہ اقبال سے ندی کنارہ رام سیتو، سانڈوا پل تک۔ وارڈ نمبر 27 میں رسول پورہ، اسلام آباد، جھونپڑپٹی، حیات مسجد، اجمل والی بال گراؤنڈ، نعمانی مسجد، چاوچاو نگر، بوہرہ باغ، گائیڈ میڈیکل، موسم ندی کا کنارہ سے بدرو سردار کے گھر تک ماسٹر روڈ سے نگینہ مسجد، حسینی مسجد چندن پوری روڈ تک، یہاں سے ممتا اسپتال، گائیڈ میڈیکل، بوہرہ قبرستان، چندن پوری جونا جکات ناکہ تک۔ جکات ناکہ سے سدھا رتھ واڑی ندی کنارہ علامہ اقبال پل تک ۔وارڈ نمبر 28 میں تہذیب نگر، بجرنگ واڑی، اسلام نگر، نیا و جونا آزاد نگر، بھائیکلہ جھونپڑپٹی، خوش آمد پورہ، چندن پوری روڈ، بھائیکلہ جھونپڑپٹی، سعید زیراکس، جمہور روڈ، رضوان ہوٹل، اوپن اسپیس سروے نمبر 215/1، پلاٹ نمبر65 تک، ادیب روڈ پار کرتے ہوئے نیاآزاد نگر گھر نمبر 947، آزاد نگر روڈ سروے نمبر 212، گھر نمبر 469  تک۔ سروے نمبر 211، 210  گلشیر نگر مین روڈ تک۔ یہاں سے گلشیر نگر سروے نمبر 218/1، چندن پوری روڈ تک۔ یہاں سے خلیل سائزنگ، گووند دودھ ڈیری، بھائیکلہ جھونپڑپٹی تک۔ اسی طرح وارڈ نمبر 29 میں چمن نگر، باپو گاندھی نگر، پاشو نگر، توکل نگر، تڑوی نگر، جمہور نگر، مدنی نگر، ادیب روڈ سے سروے نمبر198 جھونپڑہ نمبر91-92  تک۔ مدنی نگر گلی سے مسجد ابو حنیفہ شیو روڈ تک۔ مدنی نگر مسجد ابوحنیفہ مالدہ شیو روڈ سے سروے نمبر 205-206  پلاٹ نمبر 45 سے جمہور روڈ تک۔ یہاں سے سروے نمبر 204 ڈی پی روڈ سیلانی چوک، سروے نمبر 211 کنارہ کا شمار ہے ۔ وارڈ نمبر 30 میں نعمانی نگر، رحمت آباد، اسلامیہ کالونی، سلامت آباد، جمہور نگر، ماسٹر نگر، کینل سروے نمبر 201، حسن کرانہ کی دکان، ڈی پی روڈ، سروے 192 مدنی نگر، ملک ڈی پی روڈ۔ سروے نمبر 192، مدنی ملک ڈی پی سے سروے نمبر 197، شیو روڈ کنارہ۔ مدنی نگر مسجد سے ابو حنیفہ شیو روڈ تک مدنی نگر مسجد ابو حنیفہ سے حسن کرانہ دکان تک۔اسی طرح وارڈ نمبر 31 میں گلشیر نگر، موہن بابا نگر، گلشن مالک، گلشن ابراہیم، ہیرہ پورہ، جھانجیشور مندر، آئی مری مندر، سنگمیشور وارڈ، سروے نمبر 119 موسم ندی کا کنارہ، چندن پوری روڈ، گلشیر نگر سروے نمبر 106-107 ، جھونپڑہ نمبر 557 ، گلی نمبر5 تک۔ گلشیر نگر گھر نمبر 557 سے گلی نمبر 5 سروے نمبر 107 شیو روڈ تک۔ شیو روڈ سے آگرہ روڈ پار کرکے مالیگاؤں مالدہ شیو روڈ تک۔ سروے نمبر 191، 112  سے گرنا ندی کنارہ تک۔ نیا آگرہ روڈ پار کرکے شمشان بھومی تک۔ یہاں سے سنگمیشور وارڈ 119، موسم ندی کے کنارہ کا شمار ہے ۔جبکہ آخری وارڈ نمبر 32 میں مالدہ، پربھاگ نمبر4 آفس، مدنی نگر، شبیر نگر، غیاث نگر، سروے نمبر 211  سے ڈی پی روڈ جمہور روڈ تک، یہاں سے مدنی نگر پاور ہاؤس، کینل روڈ، نیا آگرہ روڈ تک۔ مالدہ سوند گاؤں، مالدہ گٹ نمبر108، مالدہ سوند گاؤں شیو روڈ، ندی کنارہ تک۔ نیا آگرہ روڈ سے گلشن ابراہیم، گلشیر نگر، جھونپڑہ نمبر 54 تک۔ گلی نمبر 5 جھونپڑہ نمبر 232 گلی نمبر 5 جھونپڑہ نمبر 557 گلشیر نگر، مین روڈ کا شمار کیا گیا ہے ۔

ان وارڈوں میں وارڈ نمبر 2 دیانہ میں صرف دو رکنی پینل ہوگا جبکہ تمام وارڈوں میں تین رکنی پینل کے مطابق الیکشن ہونگے ۔مذکورہ وارڈ رچنا سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وارڈ سیاسیات رسوخ استعمال کرنے والے سیاسی افراد کی خواہش کے مطابق نہیں بنے ہیں جس سے سیاسی گلیاروں میں کہیں خوشی تو کہیں تذبذب کا ماحول بنا ہوا ہے ۔جب سے وارڈ رچنا ظاہر کی گئی ہے تبدیل سے سیاسی افراد مختلف اقسام کی چہ میگوئیاں کررہے ہیں ۔اس وارڈ رچنا سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اگر الیکشن اسی کے مطابق ہو تو کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط منصوبہ بندی کرنا نہایت ضروری ہوگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.