آج اور کل نلوں میں آنے والا پانی تاخیر سے فراہم کیا جائے گا : میونسپل کارپوریشن
0
جون 09, 2022
مالیگاؤں : مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ واٹر سپلائی کی جانب سے عوامی اطلاع جاری کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے گرنا پمپنگ اسٹیشن پر پاور سپلائی میں خرابی آنے اور کیبل درستی کے کام کے پیش نظر آج 9 جون 2022 بروز جمعرات کو ہونے والا پانی سپلائی تاخیر سے فراہم کیا جائے گا ، وہیں کل 10 جون بروز جمعہ کو فراہم کیا جانے والا پانی سپلائی بھی تاخیر سے فراہم ہوگا ، عوام اس اعلان کو ذہین میں رکھتے ہوئے پانی کا استعمال احتیاط سے کریں ،
اس طرح کی اپیل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کی گئی ہے ۔ وہیں بار بار پانی سپلائی میں ہونے والی تاخیر کو لیکر عوام میں شدید ناراضگی و غصّے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے ۔ بہرکیف پھر بھی عوام کو میونسپل کارپوریشن کے اعلان پر صبر و ضبط کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔ میونسپل کارپوریشن کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بار بار پیش آنے والی ٹیکنیکل دشواری کا مستقیل حل تلاش کریں ، تاکہ شہریان کو ملنے والا پانی بروقت فراہم کیا جاسکے ۔
Tags