مشہور خبریں

"انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک" ایپ کے ذریعے محکمہ پوسٹ صارفین کو 24 گھنٹے سروس فراہم کی جائے گی : موہن اہیراؤ

 


ناسک : 9 جون / محکمہ ڈاک کی جانب سے صارفین کی خدمت کے لیے "انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک" ایپ سروس شروع کی گئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے پی ایل آئی اور آر پی ایل آئی کی ماہانہ ہفتے آن لائن ادا کئے جاسکتے ہیں ۔  چونکہ یہ سروس صارفین کے لیے 24 گھنٹے دستیاب ہے، اس لیے انہیں اس سروس سے فائدہ اٹھانا چاہیے،  اسطرح کی تفصیلات موہن اہیراؤ  سینئر پوسٹل سپرنٹنڈنٹ ناسک ڈویژن نے ایک سرکاری پریس ریلیز کے ذریعے فراہم کی ہے ۔


 جیسا کہ سرکاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے، انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک ایپ کے فوائد حاصل کرنے کے لیے ہر کسی کے پاس IPPB اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔  اس ایپ کو اپنے موبائل پر ایکٹیویٹ کرنے کے لیے صارفین کو قریبی پوسٹ آفس، برانچ یا پوسٹ مین سے رابطہ کرنا ہوگا۔  اس کے علاوہ اکاؤنٹ کھولنے کے بعد اپنے موبائل میں پلے اسٹور کے ذریعے انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینکنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ پوسٹ آفس کی اس سروس میں صارفین پوسٹ لائف انشورنس کے آپشن کے ذریعے گھر بیٹھے چند منٹوں میں ادائیگی کر سکیں گے۔

 اس ایپ کے ذریعے آپ اسٹینڈ انسٹرکشن کے ساتھ ساتھ آٹو کٹنگ کے ذریعے اپنا پریمیم ادا کر سکیں گے۔  اس کے علاوہ آر ڈی، پی پی ایف، سکنیا سمرودھی یوجنا وغیرہ کی بھی اس ایپ کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔  مزید معلومات کے لیے صارفین کو قریبی پوسٹ آفس یا اپنے علاقے میں تفویض کردہ پوسٹ مین سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ایسی اپیل اہیر راؤ نے کی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.