مالیگاؤں : (پریس ریلیز) مالیگاؤں کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی باڈی ایسی رہی ہے جو اپنے قول و فعل سے اوپر اٹھ کر و وعدہ سے بڑھ کر تعمیری کاموں کو انجام دینے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔شہر بھر کی تقریباً تین درجن سے زائد سڑکوں کی سمینٹ کانکریٹ روڈ سے عمدہ تعمیر کی گئی ۔ اسطرح کا اظہار خیال آج میونسپل میئر طاہرہ شیخ رشید نے صحافیوں کیساتھ شہر بھر میں جاری و مکمل کئے گئے تعمیری کاموں کا دورہ کرنے کے بعد ہارون انصاری اسپتال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوفہ نے یہاں بتایا کہ عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بتایا کہ ہم نے عوام کی توقع سے زیادہ کام انجام دیئے ہیں جن میں سب سے اہم کام آگرہ روڈ فیز ون اور فیز ٹو کی عمدہ تعمیر شامل ہیں ۔اسی طرح آگرہ روڈ کے فیز تھری کیلئے دس کروڑ روپے مختص کرنے کمشنر سے منطوری کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔اسکے علاوہ کسمبا روڈ کی سمینٹ کانکریٹ طرز پر تعمیر جاری ہے ۔میئر طاہرہ شیخ نے کمشنر بھالچندر گوساوی و شیخ رشید ،اسلم انصاری ،اسٹینڈنگ چیئرمین ظفر احمد، نہال حاجی، سلیم ٹیکسی، سلیم انور، عمران شیخ رشید کے ہمراہ صحافیوں کو تعمیری شدہ کاموں میں آگرہ روڈ، کسمبا روڈ،شیو روڈ،جعفر نگر مین روڈ، عائشہ نگر مین روڈ،داتار نگر کی تمام گلیاں، ہڈکو کالونی غریب نواز گارڈن، ہڈکو کالونی شیخ رشید صاحب کے مکان کے پاس کے تین راستے، جونی تاج کے سامنے یوسف اگادی مسجد تک کی روڈ،ارقم ہاسپٹل والی روڈ ،بھارت دودھ ڈیری والی روڈ، گلاب پارک کی گلیاں، عقیل انصاری کے مکان کے پاس کی سڑک، اخترآباد مون میڈیکل سے 80 فٹی روڈ دیوی کے مندر تک، سروے نمبر 85 نیشنل پٹرول پمپ کے پیچھے، بسم اللّہ ہوٹل والی روڈ ، ہارون انصاری ہاسپٹل کے سامنے جامعتہ الہدیٰ مدرسہ والی روڈ، فردوس گنج کی تمام گلیاں، نعمانی نگر کی تمام گلیاں، رونق آباد کی گلیاں، انصار گنج کی تمام گلیاں، گلشن آباد کی تمام گلیاں، ٹیپو سلطان چوک تا نور باغ کی سڑک، منزل میڈیکل سے گاندھی نگر سنڈاس تک سمینٹ کانکریٹ روڈ اور ہاٹ مکس روڈ تعمیر کئے گئے ۔اسی طرح میئر طاہرہ شیخ نے بتایا کہ امرت یوجنا سے مضافات میں پائپ لائن ڈالی گئی ۔اسی طرح پوار واڑی روڈ تا مدرسہ انعام العلوم تک پائپ لائن اور ہاٹ مکس روڈ، اسحاق زری والا گارڈن کے بازو والی سڑک، پاک پنجتن چوک تا باقر مسجد تک ہاٹ مکس روڈ کی تعمیر بھی احسن طریقے سے کی گئی ۔اسی طرح جو کام جاری ہیں ان میں بھیکن شاہ درگاہ کے پاس بریج کی تعمیر، دریگاؤں بریج ،دیانہ بریج
سانڈوا بریج کا کام شروع کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔اسی طرح محض چار ماہ میں کیمپ ہاسپٹل کی تعمیر کر مالیگاؤں کارپوریشن نے تاریخ مرتب کی ہے ۔میئر طاہرہ شیخ نے بتایا کہ شیخ رشید کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوا اور انہوں نے ہارون انصاری اسپتال تعمیر کر اپنے استاد کو خراج عقیدت پیش کیا اور یہاں آکسیجن پلانٹ بھی نصب کیا گیا ہے ۔اسی طرح ہم نے واڈیا ہاسپٹل، علی اکبر ہاسپٹل کی بھی تعمیر کا آغاز کردیا ہے جو عمدہ کوالٹی کیساتھ تمام سہولیات سے لیس شروع کیا جائے گا ۔میئر طاہرہ شیخ نے بتایا کہ انڈر گراؤنڈ اسکیم کے آؤٹر کنیکشن کا 60 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے اور انٹرنل کام کیلئے 350 کروڑ روپے مختص ہیں ان میں سے 100 کروڑ روپے کے کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے جو شہر کے نالوں اور گٹروں کو جوڑنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔
یہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ ہم نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا ہے ۔ہمارا دور تاریخی و مثالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن میں اگلا میئر بیٹھنے تک ہم اسپتالوں میں جدید سہولیات فراہم کریں گے تاکہ عوام کو دھولیہ، ممبئی، ناسک نہ جانا پڑے ۔اسی طرح اگر عوام کا ساتھ رہا تو ہم شہر بھر میں اس سے زیادہ کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امید اور مطمئین ہیں کہ ہم عوامی نمائندگی کرنے میں صد فیصد کامیاب رہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مالیگاؤں کارپوریشن کی تاریخ میں ایسا تعمیری دور شہریان نے نہیں دیکھا ہم نے عمدہ کام انجام دیا ہے ۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اطمینان رکھیں جو کام باقی ہیں اسے بھی پورا کیا جائے گا ۔طاہرہ شیخ نے کہا کہ شیخ رشید اور آصف کی جدوجہد سے ریاستی حکومت سے کروڑوں کا فنڈ لایا جائے گا اور لارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے ضلع منصوبہ بندی کمیٹی سے منظوری کردہ سا3ھے پانچ کروڑ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر شروع کی گئی اور پندرہ کروڑ روپے ریاستی حکومت سے آصف شیخ کے مطالبہ پر منظور ہوا ہے اس فنڈ سے بھی سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر جاری کردی گئی ہے ۔
اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ ایک سال قبل میری پوسٹنگ مالیگاؤں میں ہوئی اور تب سے لیکر آج تک مجھے کام کرنے والی برسرِ اقتدار کی باڈی ملی اور ہم نے مل کر مالیگاؤں کی ترقی کیلئے جدوجہد کی ہیں اور آگے بھی سو کروڑ روپے کے فنڈز سے راستوں کی تعمیر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ راستوں پر لگے الیکٹرک پول، ڈی پی کو ہٹایا جائے گا اسی طرح اتی کرمن کو بھی جلد نکالا جائے گا ۔
یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ شہر میں مزید تعمیری کاموں کیلئے ریاستی حکومت کو کمشنر کے ذریعے کئی سفارشات پیش کی گئی ہیں جس پر جلد ہی کروڑوں کے فنڈ حاصل کر مالیگاؤں میں مزید تعمیری کاموں کو انجام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کام کرنے والے افراد کی قدر کرنی چاہئے اور ایسے ہی نمائندوں کو منتخب کرنا چاہئے جو کام کریں ناکہ عوامی خدمات کے اس موقع غنیمت کو برباد کرنے والے ہوں ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے ہمارے کارپوریٹرس کیساتھ ساتھ اپوزیشن کے نمائندوں کو بھی خطیر رقم دیکر شہر میں تعمیری کام کو انجام دیا ہے ۔اس موقع پر کارپوریٹر اسلم انصاری و عمران شیخ رشید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔