جلگاؤں : 7 جون / محکمہ رشوت ستانی نے جلگاؤں ڈپٹی رجسٹرار آفس کے دو اسسٹنٹ کوآپریٹو افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خریدے گئے مکان کے قبضے کی رسید کے عوض 5000 روپے کی رشوت طلب کی ہے۔ کوآپریشن آفیسر وجے سریش چندر گوساوی (عمر 54) اور اسسٹنٹ کوآپریشن آفیسر چیتن سدھارک رانے (عمر 48) کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کارروائی سے ڈپٹی رجسٹرار آفس میں ہلچل مچ گئی ہے جو کہ رشوت ستانی کے محکمہ کے دفتر سے کچھ ہی فاصلے پر ہے۔
شکایت کنندہ نے سندھی کالونی کے علاقے میں مکان خریدا ہے۔ کوآپریٹو آفیسر وجے سریش چندر گوساوی اور اسسٹنٹ کوآپریٹو آفیسر چیتن سدھارک رانے نے روپئے کا مطالبہ کیا۔ محکمہ رشوت ستانی نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ضلع پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ششی کانت پاٹل کی رہنمائی میں انسپکٹر آف پولیس سنجوگ بچھو، این این جادھو، اسسٹنٹ فوجدار دنیش سنگھ پاٹل، اسسٹنٹ فوجدار سریش پاٹل، اشوک آہیرے، سنیل پاٹل، رویندر گھُگے، شیلا دھنگر، منوج جوشی، جناردھن چودھری، سنیل شیرسآٹھ ، پروین پاٹل، مہیش سوم ونشی، ناصر دیشمکھ، ایشور دھنگر، پردیپ پول وغیرہ نے یہ کارروائی کو انجام دیا ہے ۔