ناسک : 1 جون / پرائیویٹ بس اور گاڑیوں کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ٹکٹ کی قیمتیں اور کرایہ وصول کیا جائے اس طرح کی اپیل پردیپ شندے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ناسک نے کی ہے ۔
سرکاری پریس ریلیز کے مطابق کرایہ کی وصولی کے حوالے سے حکم نامہ 27 اپریل 2018 جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم میں مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مختلف زمروں کے موجودہ کرایوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس کے مطابق پرائیویٹ کنٹریکٹ شدہ گاڑی کا زیادہ سے زیادہ کرایہ اس زمرے میں پوری بس کے کرایہ فی کلومیٹر کے 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔
سرکاری فیصلے کے مطابق طے شدہ کرایہ سے زیادہ وصول کرنے یا سفر میں مشکلات آنے پر مسافروں کو اس میل آئے ڈی dycommr.emf2@gmail.com پر ای میل کرنا چاہئے ، اس طرح کی اپیل ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پردیپ شندے نے کی ہے۔