دھولیہ : 2 جون / شیرپور پولیس سے چونکا دینے والی معلومات ملی ہے جس میں شیرپور تعلقہ کے نٹواڑے میں چال چلن کو لیکر ایک شادیy شدہ خاتون کا قتل اس کے شوہر نے کیا ہے ۔ معلوم ہوکہ مقتول خاتون نرملا سنیل پاورا گزشتہ 18 دنوں سے لاپتہ تھی ۔ کل اس کی آدھی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ، شیرپور پولیس یہ جاننے میں کامیاب ہوئی کہ نرملا کا شوہر سنیل پاورا ہی اس کا قاتل ہے ۔
شیرپور تعلقہ کے نٹواڑے سے تعلق رکھنے والی نرملا سنیل پاورا اپنے شوہر سنیل پاورا کے ساتھ اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتی تھی ، ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ لیکن شوہر کے ساتھ سسرال والوں کو شک تھا کہ نرملا کا کزن کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔ جس سے گھر والوں میں کچھ دنوں سے جھگڑا شروع ہو گیا ۔ جسکے بعد 13 مئی کو رات 2 بجے نرملا گھر سے چلی گئیں ۔ شوہر سنیل رول سنگھ پاورا نے اپنی بیوی نرملا کے لاپتہ ہونے کی شکایت شیرپور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ۔ اس دوران سنیل پاورا نے یہ احساس ظاہر کیا تھا کہ جب وہ اپنی بیوی کو قریبی رشتہ داروں میں پائے گا تو وہ اسے مار ڈالے گا۔ اس کی اطلاع شیرپور پولیس کو بھی ملی تھی ۔
30 مئی کو اپنی بیوی نرملا کو کنڑ سے نٹواڑے گاؤں لانے کے بعد سنیل نے اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔ منگل کی صبح ایک 30 سالہ خاتون کی لاش جزوی طور پر جلی ہوئی ملی تھی جو کہ شیرپور تعلقہ کے کاروند نٹواڑے شیوار میں جھیرائی نالہ کے پاس راستے سے قریب تھی۔ گاؤں کی گشتی پولیس نے گاؤں کی پولیس کو لاش کی اطلاع دی۔ پولیس کو بعد میں پتہ چلا کہ انہوں نے شواہد کو ختم کرنے کے لیے اس کے جسم پر آتش گیر مادہ پھینک کر اسے جلانے کی کوشش کی تھی۔
نرملا کا قتل شوہر سنیل پاورا نے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا کہ اس کے اپنے کزن کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات تھے۔ اس معاملے میں شوہر سنیل پاورا کے خلاف شیرپور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر انل مانے اور سٹی پولس انسپکٹر رویند دیشمکھ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ 31 مئی کی صبح جائے وقوع پر خون سے لت پت تین پتھر ملے تھے۔
اس کے بعد پولیس نے تحقیقات میں تیزی لائی اور شوہر سنیل پاورا کو پولیس کا اصل روپ دکھانے کے بعد اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے ۔