مشہور خبریں

شہر میں تیز ہوا و بجلی کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ، محکمہ فائر بریگیڈ و انتظامیہ حالات پر نظر رکھے

 


مالیگاؤں : 13 جون / شہر میں آج شام سے تیز ہواؤں اور بجلی کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں مضافاتی علاقوں سمیت کچے مکانات میں  رہائش خاندانوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، میونسپل کارپوریشن ، محکمہ فائر بریگیڈ عملہ و انتظامیہ شہر کے ہر علاقوں پر خصوصی نظر رکھے ، جن علاقوں میں گٹر ، نالے اوور فلو ہونے کی شکایتیں ہے ان علاقوں کی گٹروں و نالوں کی صفائی جنگی پیمانے پر کریں ،

مضافاتی علاقوں میں بارش کے چلتے پیش آنے والی دشواری و تکلیف کو فوری طور پر حل کر ساکنین کو راحت پہونچائے ، شہریان بھی اپنے اپنے علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پیش آنے والی تکلیف کی اطلاع علاقے کے ذمہ داران و سوشل ورکروں کو دیں ۔ بچوں کو بارش کی ایام میں ندی نالوں میں نہانے سے روکے ، الیکٹرک کھمبوں اور پاور سپلائی کی جگہوں پر جانے سے گریز کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.