مشہور خبریں

پیغمبر اسلام کی توہین سے تمام مسلمانوں کے دل مجروح ، گستاخ نپور شرما کے خلاف FIR پر عمل در آمد کیا جائے ، ایڈیشنل ایس پی کو نوری مشن کا مطالباتی مکتوب

 


مالیگاؤں : 13 جون / یو این او کے چارٹر آف ہیومن رائٹس میں آزادی اظہارِ رائے کے ضمن میں حقوقِ انسانی کا احترام اور ملکی قوانین کی پاسداری ناگزیر قرار دی گئی - توہین و تہمت، ملکی قانون، انسانی حقوق اور احترامِ انسانیت کی صریح خلاف ورزی ہے- ایسی حرکت پر روک لگانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے- نپور شَرما نے جو توہینِ رسالت و گستاخی کی ہے اس سے تمام مسلمانوں کے دل زَخمی و مجروح ہیں، اس لیے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ حکومت تک ہماری آواز پہنچائیں اور نفرت پیدا کرنے والوں بالخصوص نپور شرما کو فوراً گرفتار کیا جائے تا کہ کورٹ کے ذریعے ایسے عناصر عبرتناک انجام کو پہنچیں- اس طرح کے بیان کے ساتھ نوری مشن وَفد نے 13 جون پیر کی دوپہر مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی کو مطالباتی مکتوب دیا - ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی  نے کہا کہ ہم حکومت تک آپ کی بات پہنچائیں گے-

یقینی طور پر کارروائی ہونی چاہیے- عریضہ کے ساتھ پائیدھونی ممبئی، ممبرا، بھیونڈی، کونڈوا پونے اور پِمپری چِنچوڑ کے پولیس اسٹیشنوں میں درج FIR کی کاپیاں بھی منسلک کی گئیں- اور ان ایف آئی آر پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا- اس موقع پر غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کو زندگی دی اس لیے ہم سب کا اولین فریضہ ہے کہ توہین کرنے والوں کی مذمت کے ساتھ ان پر فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کریں- سنجیدگی کے ساتھ اس مسئلے کو لیا جائے- وفد میں فرید رضوی، حافظ عبدالوکیل رضوی، حافظ اعجاز، یاسین رضوی، شیخ آصف رضوی، معین پٹھان، شاداب رضوی شامل تھے- اسطرح کی تفصیلات نوری مشن مالیگاؤں نے بغرض اشاعت روانہ کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.