مشہور خبریں

سابق رکن اسمبلی شیخ رشید کے بھائی، آصف شیخ کے چچا معروف زمینی کاروبار کے ایماندار بیوپاری شیخ خلیل کا ممبئی میں انتقال ، خلیل دادا کے انتقال کی خبر سے مالیگاؤں شہر میں سیاسی ، سماجی ، ملی و زمین کاروباری حلقوں میں ماتمی لہر

 


مالیگاؤں :17 جون / شہر کا معروف سیاسی ، سماجی خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع کو آج شدید صدمہ لاحق ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر کی مشہور و معروف شخصیت حاجی شیخ شفیع کے فرزند سابق میئر شیخ رشید کے بھائی سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کے چاچا معروف لینڈ ڈیولپر شیخ خلیل (المعروف خلیل دادا )55 سال کی عمر میں اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے....! ( اِنّا ِللہِ وَاِنّا اِلَیهِ رَاجِعُون .....)


خلیل دادا کے انتقال کی خبر جیسے ہی شہر میں پھیلی لوگ جوق در جوق ہزار کھولی میں واقع شیخ خلیل کے مکان پر پہنچنے لگے ۔اس ضمن میں نمائندہ نے یہاں حاضری لگائی ۔موصول تفصیلات کے مطابق شیخ خلیل کو چار روز قبل پریشر کا عارضہ لاحق ہوا اور گزشتہ تین روز قبل شیخ خلیل کا ممبئی کے پرنس علی خان اسپتال میں ڈاکٹر لوہیا کی نگرانی میں انجیو پلاسٹک کا آپریشن ہوا ۔جسے ڈاکٹروں نے کامیاب بتایااور ڈاکٹروں نے شیخ خلیل کی طبیعت بہتر بتائی ۔جمعرات کو شیخ خلیل کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ۔شیخ خلیل ممبئی میں ہی اپنے متعلقین کے یہاں مقیم رہے لیکن آج بروز جمعہ 17 جون کو بعد نمازِ جمعہ انکی طبیعت ناساز ہوئی اور انہیں ہارٹ اٹیک آنے کے سبب  دوبارہ اسپتال میں بغرض علاج داخل کیا گیا ۔جہاں دوران علاج شیخ خلیل کی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی ۔مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ اور ایک سات سالہ بچی بتائی گئی ہے ۔

مرحوم کے انتقال کی خبر شہر پہنچتے ہی شیخ خلیل اور خانوادہ شیخ رشید و آصف شیخ کے متعلقین جوق درجوق ہزار کھولی پہنچنے لگے ۔ان شخصیات میں مولانا عمرین رحمانی سمیت سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ زمین کے کاروبار سے منسلک افراد نے شیخ رشید حاجی شیخ شفیع خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں، اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں، قبر کے سوال و جواب کو آسان فرمائیں، سَیّات کو حَسنات سے مُبَدّل فرمائیں، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائیں ۔آمین ثم آمین یا رب العالمین 

مرحوم شیخ خلیل دادا کی تدفین ہزار کھولی گول گارڈن کے پاس سے  رات 1 بجے عائشہ نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی ، وہیں  نماز جنازہ مرحوم کے گھر کے پاس ہی ادا کی جائے گی ، تدفین میں شرکت کے لئے آنے والے افراد باوضو آئے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.