مشہور خبریں

محکمہ واٹر سپلائی انجینئر ڈیڑھ لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار


 


ناسک  : 3 جون / ناسک ضلع پریشد کے محکمہ واٹر سپلائی کے ایک انجینئر کو رشوت ستانی محکمہ (اے سی بی) کی ٹیم نے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔


 ملی تفصیلات کے مطابق ضلع پریشد کے سرکاری آرکیٹیکچرل ٹھیکیدار موجے پاتھرے، تعلقہ سننر ضلع ناسک میں نل سے پانی کی سپلائی کا کام قانون کے مطابق مکمل کیا ۔  امول کھنڈیراؤ گھُگے (43)، جو دیہی پانی کی فراہمی کے محکمے کے ایک برانچ انجینئر ہیں، نے اس کام کے لئے 48 لاکھ روپے بل روپئے تیار کر منظور کرنے کے بدلے میں 4 فیصد رقم 1 لاکھ 90 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا ،


 سمجھوتے کے بعد رقم 3فیصد 1لاکھ 50ہزار روپے طے ہوئی ، جسے ادا کرنے کے لئے شکایت گزار نے ملزم کے آفس میں لے گیا جہاں رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے محکمہ اے سی بی  نے اسے گرفتار کر لیا۔

 یہ کارروائی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایل پی وی، ناسک رینج سنیل کڈاسنے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایل پی وی، ناسک رینج نارائن نیالڈے، ریڈنگ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایل پی وی کی رہنمائی میں کی گئی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک پاٹل، حولدار سکھ دیو ، مُرکٹے ، منوج  پاٹل نے انجام دی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.