مشہور خبریں

سلیم خان کی اگربتی فیکٹری میں لگی آگ ، لاکھوں روپے کے نقصان کا اندازہ

 


ناگپور : 4 جون /  اگربتی کمپنی میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ، 

ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق ناگپور کے یشودھرا نگر میں جمعہ کو اگربتی کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ،   جس وقت آگ لگی اس وقت فیکٹری میں 20 سے 25 مزدور موجود تھے۔  تاہم جیسے ہی دھواں نمودار ہوا، یہ سبھی مزدور باہر کی سمت بھاگ نکلے جس کی وجہ سے کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،   محکمہ فائر بریگیڈ  کے مطابق مشرقی ناگپور کے رہائشی علاقے میں سلیم خان کی اگربتی کی فیکٹری ہے۔  اس فیکٹری کے آس پاس رہائشی علاقہ ہے۔  جمعہ کی دوپہر 12 بجے کے قریب ایک کارکن نے دھواں نکلتا دیکھا ۔ اسی دوران آگ شدت اختیار کرتے ہوئے بھڑک اٹھی۔  آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر محکمہ بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔  تقریباً پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ 


اگربتی بنانے کے لیے درکار مواد کی بڑی مقدار وہاں موجود ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے بھڑک اٹھی تھی ۔  فائر ڈپارٹمنٹ اور پولیس آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔  حفاظتی وجوہات کی بنا پر فیکٹری میں آگ بجھانے کا انتظام بھی نہیں تھا۔  فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ راجیندر اچکے نے کہا کہ اس کے علاوہ، تعمیر بھی غیر قانونی ہے اور فائر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کوئی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہیں کیا گیا ہے۔  راجندر اچکے نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.