مشہور خبریں

این سی پی لیڈر آصف شیخ کی بہتر کارکردگی پر عصبا گروپ کی جانب سے پروقار استقبالیہ

 


مالیگاؤں : 6 جون (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کی این سی پی میں شمولیت کے بعد سے انکی بہتر کارکردگی پر جہاں شہریان اطمینان کا اظہار کررہے ہیں وہیں گزشتہ روز اتوار کو رونق آباد کے معروف گروپ بنام عصبا گروپ کے نوجوانوں نے آصف شیخ کو ہائے وے پر واقع عقیل حاجی کے فارم ہاؤس پر پروقار استقبالیہ دیا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے عصبا گروپ کی سماجی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کا تیقن دیا ۔یہاں عصبا گروپ کے افروز بھائی سمیت نعیم سر و دیگر ذمہ داران نے کہا کہ آصف شیخ رشید مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کا ایک روشن باب کہلاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایم ایل اے رہتے ہوئے آصف شیخ نے تعلیمی، سماجی، مذہبی اور تعمیری کاموں کو بحسن و خوبی انجام دیا لیکن اسمبلی الیکشن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ہمت نہیں ہارے اور نہ ہی عوامی کاموں سے دور رہیں بلکہ آج جب آصف شیخ این سی پی کے صدر منتخب ہوئے تب سے لیکر وہ تاحال شب و روز مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔

ذمہ داران نے یہ بھی کہا کہ محض چند مہینوں میں آصف شیخ نے مالیگاؤں شہر کیلئے تقریباً پندرہ کروڑ روپے سے زائد کے فنڈ منظور کروایا اور اس فنڈ سے شہر میں روڈ راستوں کے تعمیری کام جاری بھی ہوچکے ہیں ۔اسکے علاوہ شیخ آصف نے مضافاتی علاقوں میں اسکول جاری کرنے کیلئے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے بھی ملاقات کر مطالبہ کیا ہے اور وہ جلد پورا ہونے کی امید ہے، غرض کہ آصف شیخ عوامی و تعمیری لیڈر ہیں اس لئے ہمیں انکا استقبال کرنے میں خوشی محسوس ہورہی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ مالیگاؤں شہر میں مزید کاموں کا انجام دیں ۔اس موقع پر عصبا گروپ کے سیکڑوں نوجوان موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.