مشہور خبریں

مالیگاؤں شہر میں ضرورت مند مریضوں کو سرکاری اسکیموں سے مفت علاج فراہم کرانے میڈیکل ہیلپ کمیٹی کا قیام ، سبھی مریضوں کی رہنمائی و معلومات کے لئے 12 جون کو دلاور ہال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 


مالیگاؤں : 5 جون / میڈیکل ہیلپ کمیٹی کی جانب سے آج
شام 4 بجے اردو میڈیا سینٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے کہا کہ سماج میں ایسی 730 طرح کی بیماریاں ہے جس کا علاج سرکاری اسکیم میں فری میں کیا جاتا ہے ، مگر شہر میں يوجنا والے اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں دھولیہ ناسک کا رخ کرنا پڑتا ہے ، جہاں غریب مریضوں کے ساتھ کاغذات و اپروول کے نام پر بڑی بڑی رقم لیکر لوٹ مار کی جاتی ہے ، جب کے اسکیم کے ذریعے ہونے والے علاج میں آپریشن کے خرچ کے ساتھ کھانا اور کرایہ بھی دیا جاتا ہے ، مالیگاؤں شہر میں ہم نے سوشل ورکروں کو لیکر ایک میڈیکل ہیلپ کمیٹی بنائی ہے ، جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کو سرکاری کی جانب سے ملنے والے مفت علاج اور سہولیات سے آگاہ کر اس اسکیم کا فائدہ ان تک پہونچانا ہے ، اس مقصد کے تحت ہم نے ناسک کے اسپتال ، دھولیہ اسپتال ، آتما ملک ، کوپر گاؤں اور ممبئی اسپتال کے ذمہ داران سے تفصیلی بات کرتے ہوئے غریب مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کے لئے رہنمائی اور کام کو انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے ، 

12 جون کو ہم نے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے جس میں ناسک ، آتما ملک و دیگر اسپتال کے بڑے ڈاکٹر آنے والے ہے ، جو مریضوں کی جانچ کر علاج کرینگے ، وہیں اس کمیٹی کی مدد سے نوجوانوں کی ایک ٹیم بنا کر ہر علاقے کے ضرورت مند مریضوں سے رابطہ کیا جاۓ گا ، اور ہم وعدہ کرتے ہے کے کسی بھی مریض کو مفت علاج میں کسی بھی طرح کا کوئی خرچ کرنے نہیں دینگے ، وہیں ایسے مریض جنکا علاج سرکاری اسکیموں سے نہیں ہو سکتا ہے تو ایسے مریضوں کے لئے بھی ہم مناسب خرچ میں علاج کروانے کی بھرپور کوشش کرینگے ،

آتما ملک اسپتال سے آئے مہمان ڈاکٹر نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مالیگاؤں شہر میں نسوں کی بیماری ، کڈنی ، کینسر جیسی بیماریاں  زیادہ دیکھی جارہی ہے ، اور بھی بہت ساری بیماریاں ہے جو سرکاری اسکیم میں بیٹھتی اور اسکا علاج ہم اسکیم سے کروا سکتے ہیں ، وہیں جو بیماریاں اس اسکیم میں نہیں بیٹھتی ہے ایسی بیماریوں کو مفت میں کرنے کے لئے ہم ممبئی کے ٹرسٹ کی مدد لیکر کر سکتے  ہیں ،

12 جون بروز اتوار صبح 9 بجے اسکول نمبر 1 دلاور ہال میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ، اس میڈیکل کیمپ میں شہر کے ضرورت مند مریضوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش میڈیکل ہیلپ کمیٹی نے کی ہے ۔

یہ میڈیکل کیمپ مفت ہوگا ، فارم علاقے میں آنے والے آناونسر ، مساجد کے امام ،  موذن ، علاقے کے سوشل ورکر و دیگر ذرائع سے عوام حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کانفرنس میں شفیق اینٹی کرپشن ، آتما ملک اسپتال کے ڈائریکٹر شہنواز ، مقیم مینا نگری ، شیخ معین شیخ نور ، ابراھیم سائکل والا ، انصاری قطب الدین ، ببو ماسٹر ، شیخ رئیس ، عارف ایّا ، خالد ایس کے ، واجد شیخ  سمیت دیگر سرکردہ افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.