مشہور خبریں

عازمین حج کی چار روز قبل حج ہاؤس میں حاضری و آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ حج ہاؤس سے ہی کرنا لازمی ، مہاراشٹر کے عازمین گائیڈ لائن سے تذبذب کا شکار خدمات حجاج کمیٹی کیجانب سے آصف شیخ کی حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او یعقوب شیخا سے ملاقات ، عازم حج کیلئے جاری کی گئی یہ اہم ہدایات

 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) حج 2022 کا آغاز ہونے جارہا ہے اقرار اس سلسلے میں دنیاوی بھر کے عازم سفر حج پر نکل رہے ہیں اس ضمن میں ہندوستان سے بھی ہزاروں عازم کا قافلہ پے درپے روانہ ہونے جارہا ہے ۔اسی طرح مہاراشٹر سے بھی عازم حج کا قافلہ عنقریب روانہ ہونے والا ہے ۔حج 2022 کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے حج کمیٹی آف انڈیا کو جو فرمان جاری کیا گیا ہے جس میں عازم حج کو حج کمیٹی آف انڈیا کے آفس سے ہی RTPCR جانچ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔مرکزی حکومت کے اس حکمنامہ کی روشنی میں سینٹرل حج کمیٹی ممبئی نے عازم حج کو چار روز قبل ممبئی حج ہاؤس کے دفتر میں حاضری کو ضروری قرار دیا ہے ۔جس سے ناسک ضلع سمیت مہاراشٹر کے عازم حج تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا انہیں ممبئی میں چار روز مقام کر تمام کاغذی کارروائی کرنا ہوگا ۔جو یقیناً باعث تشویش ہے ۔کیونکہ ممبئی میں قیام و طعام اور آمد و رفت کا مسئلہ سنگین ہوتا ہے ۔لہذا انہیں چار روز قبل ممبئی حج ہاؤس میں قیام کی بندش ختم کرتے ہوئے عازم حج کے کاغذات درست کرنے کیلئے عازم حج کے کسی ذمہ دار فرد کو دی جائے تاکہ عازم حج ممبئی پہنچ کر سوئب ٹیسٹ RTPCR جانچ کروالیں اور اپنے کاغذات جمع کروادیں پھر وہ واپس اپنے شہر چلا جائے بقیہ ذمہ داری عازم حج کے نمائندے کو ادا کرنے کی اجازت دی جائے ۔اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں خدمات حجاج کمیٹی کے رکن آصف شیخ رشید نے ممبئی میں واقع مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یعقوب شیخا سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔یہاں شیخ آصف نے حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخا کو بتایا کہ 19 جون کو ناسک ضلع کے حاجیوں کا فلائٹ طئے ہے ۔اور انہیں 16 جون کو ممبئی حج ہاؤس میں رہنا لازمی قرار دیا جارہا ہے لہذا عازم حج پر عائد لازمی بندش کو ختم کی جائے اور عازم حج کے نمائندہ شخص کو کاغذات کلکیٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔جس پر حج کمیٹی آف انڈیا کے ایگزیکٹو آفیسر یعقوب شیخا نے حامی بھرتے ہوئے آصف شیخ رشید کے مطالبہ کو قبول کیا اور ایک پریس نوٹ جاری کرنے کی اجازت بھی دی ۔


خدمات حجاج کمیٹی مالیگاؤں کی جانب سے ہارون عاشق علی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے نمائندہ کو بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر ناسک ضلع سے جانے والے عازمین کی فلائٹ کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں ۔حج کمیٹی ممبئی میں رجسٹرڈ عازمین کے موبائل نمبر پر میسیج بھی ارسال کیا جارہا ہے ۔19 جون 2022 کو سعودی ایئر لائنز SV5747 سے روانہ ہونے والے عازمین کو 16 جون 2022 کو حج ہاؤس میں حاضر رہنا ہوگا ۔عازمین کو حج ہاؤس میں حاضر رہنے کا وقت بھی انکے موبائل نمبر پر میسیج کیا گیا ہے ۔

  عازم حج (کور میں شامل تمام پلگرام) یعنی ایک حوالہ نمبر میں پانچ افراد سفر کررہے ہوں تو تمام عازمین کو بتاریخ 16 جون کو دئے گئے مقررہ وقت پر حج ہاؤس میں حاضر رہنا ہوگا ۔


عازمین حج کو اپنے ساتھ کنفرمیشن کارڈ، بینک میں جمع شدہ رقوم کی اوریجنل رسید اور میڈیکل کارڈ لیجانا ضروری ہے ۔اسی طرح 16 جون 2022 کو عازم حج کو دو کام کرنا ضروری ہوگا ۔پہلا یہ کہ حج ہاؤس میں موجود میڈیکل عملہ سے رابطہ کرکے RTPCR سوئب (لعاب کا نمونہ) دینا ہے۔ RTPCR رپورٹ نگیٹیو (منفی) آنے کے بعد فلائٹ کیلئے رپورٹنگ کرنا ہوگا ۔


اور دوسرا اہم کام یہ کرنا ہوگا کہ عازم حج کو حج ہاؤس میں موجود عملہ آپ کو کنفرمیشن کارڈ پر سکہ مرتب کر دستخط کرتے ہوئے کاغذات واپس دیگا ۔اس کام کیلئے عازمین حج اپنے کسی قریبی شخص (نمائندے) جو مذکورہ ذمہ داری کو بحسن و خوبی ادا کرسکتا ہو اسے دے سکتے ہیں ۔اس نمائندے کو فلائٹ سے ایک دن قبل یعنی 18 جون کو حج ہاؤس سے پاسپورٹ، ریٹرن ٹکٹ اور آئی ڈی کارڈ وغیرہ حاصل کرنا ہوگا ۔19 جون کو فلائٹ کے طئے شدہ وقت سے مکمل 6 گھنٹے قبل عازمین حج کو سامان کیساتھ چھتر پتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حاضر رہنا لازمی ہے ۔


ہارون عاشق علی نے بتایا کہ عازم حج تذبذب کا شکار تھے جس پر مالیگاؤں سے خدمات حجاج کمیٹی کے رکن آصف شیخ رشید نے ممبئی میں واقع سینٹرل حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یعقوب شیخا سے ملاقات کرتے ہوئے مذکورہ مسلہ کو حل کیا ہم آصف شیخ اور حج کمیٹی آف انڈیا چیف ایگزیکٹو آفیسر یعقوب شیخا کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ عازمین حج مزید تفصیلات کیلئے خدمات حجاج کمیٹی مالیگاؤں کے خادم ہارون عاشق علی سے رابطہ کرسکتے ہیں .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.