مشہور خبریں

شہر کے تمام راستوں ، گٹروں اور نالوں پر قائم اتی کرمن 48 گھنٹوں میں نہیں ہٹائے گئے تو ہوگی کارروائی : میونسپل کمشنر ، اتی کرمن کی صفائی کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل ، کاروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں پر ہوگی کاروائی

 


مالیگاؤں : 15 جون / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن  نے ایک پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارڈ کمیٹی نمبر 1 ،2 ،3 اور 4 میں مین نالہ، گٹر پر قائم تجاوزات کو اس عوامی نوٹس کے 48 گھنٹے کے اندر  اندر ہٹا دیا جائے۔


مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام سڑکوں ،  نالوں اور گٹروں پر کئے گئے اتی کرمن نکالنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

 


تاہم تمام شہریوں ، تاجروں ، اداروں ، کلبو اور مکینوں سے گزارش ہے کہ وہ مین نالوں اور گٹروں پر سے اپنے تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا دیں اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں ۔یہ بھی دھیان رہے کہ تجاوزات ہٹاتے وقت اتی کرمن پر موجود سامان وغیرہ ضبط کر لئے جائینگے ، اس کاروائی کے اخراجات بھی اتی کرمن کرنے والوں سے وصول کئے جائیں گے ، کسی قسم کا کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کے مکمل ذمہ دار آپ خود ہوں گے ۔ وہیں کسی بھی شخص نے اتی کرمن صفائی مہم میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو اسکے خلاف مجرمانہ کاروائی کی جائے گی ۔ اسطرح کی تفصیلات میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی کو جانب سے موصول ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.