سرگانہ/ گجرات کے ڈانگ ضلع کے جوگ باڑی، نڈگچونڈ، کامت کے رہنے والے مزدور گزشتہ چار ماہ سے ناندور مدھیمیشور (نیپھاڑ) میں کام کررہے تھے ، یہ سبھی مزدور کام ختم ہونےکے بعد اپنے گھر واپسی کے لئے بذریعہ پک اپ گاڑی روانہ ہوئے تھے کہ اسی دوران صبح 3 بجے انکی پک اپ گاڑی MH 41 AU 5321 کو حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے وہیں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
مرنے والوں کی شناخت ارچنا وشال مہسے (20سال)، مینا سوما گمبڈ (30سال)، ریحان وشال مہسے (8 ماہ) تمام ساکن جوگ باڑی تعلقہ اہوا) کے طور پر کی گئی ہے۔ مرنے والوں کی لاشوں کو سرگانہ رورل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ دلخراش حادثہ اس وقت پیش آیا جب پک اپ گاڑی کا ڈرائیور ہیریڈپاڈہ (تعلقہ سرگانہ) میں ایک موڑ پر گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا جس کے سبب پک اپ گاڑی سڑک کے کنارے لگے ایک درخت سے ٹکرا گئی ۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کے نام درج ذیل ہیں۔
رادھا مہیش پوار (20سال ، کامت ضلع آہوا)، رتنا کرن گوبند (32)، امیترا گنیش گبند (8)، یشونت شیورام گبند (28)، سونا نارائن گوبند (38)، کرن موہن گوبند (35)، ویشالی دھونڈو گبند (35) 9)، دھیندو سونیرام گنگوردے (22)، سنگیتا دھیندو گنگوردے (30، سبھی جوگ باڑی ضلع آہوا کے رہنے والے)، سنتوش راجو پوار (18)، راہول وسنت پوار (14)، ارونا راجو پوار (40)، راجو سوما پوار (40) 49، یہ سبھی ساکن نڈ گچونڈ تعلقہ وگھائی میں رہتے ہیں ۔
زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی علاج کے لیے بورگاؤں کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔ 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں اہوا کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سرگانہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ اس موقع پر پولس انسپکٹر سندیپ کولی، پولس نائک پراگ گوترانے، چیتن باگل موجود تھے۔



