مشہور خبریں

محکمہ جنگلات ، محکمہ بجلی و پوارواڑی پولیس کی مشترکہ کاروائی ' 5 کریشر مشین سیل

مالیگاؤں / آج مالیگاؤں سب ڈویژن کے مالیگاؤں جنگلاتی علاقے میں محکمہ جنگلات کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی ۔ اطلاع ملی تھی کہ مالیگاؤں کے جنگلاتی علاقہ دریگاؤں سیل نمبر 83 اور سیل نمبر 275 میں غیر مجاز سٹون کریشر (پتھر پھوڑنے والی مشین ) کام کر رہے ہیں۔ ملی شکایت کے مطابق مالیگاؤں سٹانہ اور تارآباد فاریسٹ  ٹیم نے آپریشن زدہ علاقوں کے تمام فیلڈ اسٹاف کے ساتھ ساتھ ایم ایس ای بی بجلی تقسیم کے ملازمین اور پوارواڑی پولس اسٹیشن کے ملازمین کے ساتھ ملکر مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے پانچ اسٹون کریشر مشینوں کے خلاف کارروائی کی ، اس کاروائی میں  مذکورہ مقام پر بجلی کا کنکشن کٹ کرتے ہوئے کریشر مشینوں کو سیل کر دیا گیا ہے ، اسطرح کی تفصیلات محکمہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ناسک کی جانب سے موصول ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.