مشہور خبریں

ڈیولپمنٹ پلان کی تیاری میں تجربہ کار انجینئرس کی خدمات حاصل کی جائیں,مان دھن پر رجوع جونیئرانجینئرس کو ڈی پی ورک سے ہٹایا جائے ،ڈیولپمنٹ پلان کی تیاری میں کسی بھی قسم کی سستی ،لاپرواہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی : آصف شیخ

​مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر طویل عرصے سے بنیادی ڈھانچے کی ابتری، غیر منظم شہری ترقی اور ناقص منصوبہ بندی جیسے سنگین مسائل سے جوجھ رہا ہے۔ سابق ایم ایل اے آصف شیخ کی جانب سے بھی طویل عرصے سے ایک منظم ڈیولپمنٹ پلان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔اسی سلسلے میں آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ایک اہم مکتوب ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں شہر کے مروجہ ڈیولپمنٹ پلان (DP) کی تیاری کے عمل کو تیز رفتاری سے کرنے اور اسے اعلیٰ و معیاری انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ​ماہر انجینئرس کی خدمات لی جائے۔ آصف شیخ رشید نے اپنے مکتوب میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ مالیگاؤں شہر کے ڈیولپمنٹ پلان پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، 
جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ اس انتہائی حساس اور اہم منصوبے کو فول پروف بنانے کے لیے متعلقہ شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ استھاپنا سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار اور ٹاؤن پلاننگ کے ماہر انجینئرس کو اس عمل میں شامل کیا جائے، تاکہ مالیگاؤں کی مستقبل کی ضروریات کے عین مطابق ایک جامع اور درست منصوبہ تیار ہو سکے۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا کہ ڈیولپمنٹ پلان کیلئے کارپوریشن مان دھن پر رجوع انجینئرس سے کام لے رہی ہے جو کہ ناقابل تجربہ کار ہیں اور انکے سبب مالیگاؤں کا ڈیولپمنٹ پلان متاثر ہوسکتا ہے اس لئے اس عمل سے مان دھن والے انجینئرس کو ہٹایاجائے ۔آصف شیخ نے ڈیولپمنٹ پلان کی تیاری کے منصوبے کی سست رفتار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈیولپمنٹ پلان کی تیاری میں کسی بھی قسم کی سستی ،لاپرواہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جانی چاہیے۔انہوں نے کمشنر سے درخواست کی کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس کام کو تیز رفتاری سے مکمل کرانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حکم دیں اور اس منصوبے کی مروجہ پیشرفت (Progress Report) سے بھی مطلع کریں اور کام کہاں تک پہنچا ہے؟ کس طرح ہوا ہے؟ کیا پیش رفت ہوئی ہے اسکی مکمل رپورٹ مجھکو فراہم کی جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.