مشہور خبریں

چار نوجوانوں نے پنکچر بنانے کا کام کرنے والے غلام ربّانی پر کیا تیزدھار ہتھیار سے حملہ ، غلام ربانی کی موت

 


ناسک/ ناسک شہر میں قتل کا ایک اور واقعہ سنیچر کی رات اڈگاؤں پولیس اسٹیشن کی حدود میں جیجورکر مالا ٹاکلی علاقہ میں پیش آیا ہے ۔

 چار نامعلوم حملہ آوروں نے ٹائر پنکچر کی دکان پر کام کرنے والے مزدور کو تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔  دریں اثنا، پولیس کی جانب سے مجرموں کی تلاش جاری ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ تقریباً چار ٹیمیں مجرموں کی تلاش میں نکلی ہیں۔


 جاں بحق ہونے والے پنکچر بنانے کا کام کرنے والے نوجوان کا نام غلام ربانی بتایا گیا ہے ۔ یہ واقعہ ناسک کےچھترپتی سمبھاجی نگر روڈ پر جیجورکر لانس کے قریب رات 8 بجے پیش آیا۔  ذرائع کے مطابق چار ملزمان نے ربانی پر تیز دھار ہتھیار سے وار کیا ہے ۔

 پیٹ اور سر میں مار لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ حملہ آور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب گئے ۔  اس دوران ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرشانت بچھاؤ ، کرن کمار چوہان، اڈگاؤں پولس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر عرفان شیخ سمیت دیگر اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچے۔  انہوں نے تفتیشی افسران کی رہنمائی کی اور علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کو چیک کیا جا رہا ہے۔ مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے ۔


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.