مالیگاؤں / بروز جمعہ دوپہر ساڑھے تین بجے کے درمیان میمن کالونی کے پیچھے آواڑی نالہ سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ،
ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ رمضانپورہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں دیانہ و درے گاؤں کے بیچ سے گزرنے والے آواڑی نالے میں وہاں موجود مقامی افراد کو ایک 40 سے 45 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش الٹی پڑی ہوئی نظر آئی ، جس کے بعد شفیق اینٹی کرپشن و شکیل تیراک کو اسکی اطلاع دی گئی ،
اطلاع ملتے ہی شفیق اینٹی کرپشن و شکیل تیراک نے موقع پر پہونچ کر رمضانپورہ پولیس کو خبر کرتے ہوئے لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر نے جانچ کے بعد کہاں کے اس شخص کی موت کو تین سے چار دن ہو چکا ہے اسکا پوسٹ مارٹم ہائے سینٹر میں ہی ہوگا ، جس کے بعد رمضانپورہ پولیس نے نامعلوم نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے دھولیہ سول اسپتال میں روانہ کی ہے ۔
وہیں رمضانپورہ پولیس و شفیق اینٹی کرپشن کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کے اگر کسی علاقے سے کسی نوجوان کے لاپتہ ہونے یا رابطے میں نہ ہونے کی کوئی معلومات ہو ، یا کوئی اس شخص کے تعلق سے معلومات رکھتا ہو تو وہ فوری طور پر رمضانپورہ پولیس یا ان سے رابطہ کر تلاش میں مدد کریں ۔
اس معاملے میں رمضانپورہ پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پی ایس آئے درگڑے کررہے ہیں ۔




