مشہور خبریں

رونق آباد و گلشن آباد علاقے میں خواتین بیت الخلا کی تعمیر نو کا کام شروع ، ذمہ داران کا دورہ


مالیگاؤں / رونق آباد ، گلشن آباد و سلامت آباد علاقے میں برسوں سے جاری میونسپل کارپوریشن کی عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حالی کا شکار تھی ، اس ضمن میں علاقے کے سرکردہ افراد کی جانب سے شکایتیں بھی موصول ہوتی رہی ہے ، سب سے زیادہ خستہ حال ہوئی رونق آباد علاقے خواتین کی 20 یونٹ کی بیت الخلاء ، اور گلشن آباد علاقے میں مرد و خواتین کی 20 یونٹ بیت الخلاء ایسی طرح سلامت آباد علاقے میں موجود 20 یونٹ بیت الخلاء تعمیر کرنا انتہائی ضروری تھا ، ان سبھی بیت الخلاء کو فوری طور پر امرت یوجنا اسکیم کے تحت تعمیر کرنے کا کام سابق ایم ایل اے آصف شیخ کی ایما پر کارپوریٹر اسلم انصاری و ریاض کچی نے جاری کروایا ، بیت الخلاء کی تعمیر نو کیلئےعبّاس نگر علاقے کے گڈیا سر و عتیق باغبان نے جدوجہد کی ۔ رونق آباد علاقے میں دورہ کر حاجی خالد شیخ رشید نے جاری بیت الخلاء کے کام کا جائزہ لیا ، اس موقع پر کارپوریٹر اسلم انصاری ، ریاض کچی ، عتیق باغبان ، قاضی شاہد دادا ، شیخ اعجاز ، نظیر احمد ، جمیل بھنگار والا و دیگر افراد موجود تھے ، خواتین بیت الخلا کی تعمیر نو کا کام شروع کیئے جانے پر علاقے کے مرد و خواتین نے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے ۔ 


معلوم ہوکہ گزشتہ دنوں ایم ایل اے مفتی محمّد اسماعیل قاسمی نے بھی اپنے ایک بیان میں شہر بھر میں 100 فیصد فنڈ پر عوامی بیت الخلاء کا کام کیئے جانے کا تیقن دیا تھا ، ممکن ہے اس فنڈ سے بھی جلد ہی شہر میں عوامی بیت الخلاء کا کام کیا جائے گا ۔ رونق آباد ، گلشن آباد وسلامت آباد علاقے میں تعمیر ہونے والی بیس بیس یونٹ کی بیت الخلاء کا خرچ 33 فیصد مونسپل کارپوریشن ادا کرے گی ، 33 فیصد ریاستی سرکار اور 33 فیصد مرکزی سرکار کی جانب سے ادا کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.