مشہور خبریں

پرانت آفیسر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ، BLO کیساتھ بوتھ لیول ایجنٹ BLA تقرر کرنے کی ہدایات


مالیگاؤں : 11 دسمبر /  مالیگاؤں سینٹرل حلقہ کے تمام پارٹی عہدیداروں کی ایک میٹنگ 10 دسمبر بروز بدھ کو یہاں سب ڈویژنل دفتر میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت پرنت آفیسر نتن سدگیر نے کی۔ اس میٹنگ میں الیکشن، ووٹر لسٹ جیسے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائی دیتے ہوئے پرنت آفیسر نتن سدگیر نے اپیل کی کہ جس طرح ووٹر لسٹ کے ہر حصے کے لیے ایک بوتھ لیول آفیسر (BLO) ہوتا ہے، اسی طرح ہر سیاسی جماعت کو ایک آزاد بوتھ لیول ایجنٹ (BLA) کا تقرر کرنا چاہیے۔تاکہ ووٹرس کی شناخت ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ بوتھ لیول ایجنٹ BLO کیساتھ مل کر ووٹرس لسٹ کو درست کرینگے ۔
 پرانے اور نئے ووٹرس کے نام سابقہ ووٹر لسٹ سے چیک کرینگے اور نئی ووٹر لسٹ میں جو خامیاں ہوئیں ہوں تو اسے درست کرینگے ۔ایک شفاف ووٹر لسٹ تیار کرنے میں BLA بطور خاص معاون ہوگا۔اور اس سے عوام اور الیکشن ڈپارٹمنٹ کے کاموں کو کرنے میں آسانی ہوگی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.