مشہور خبریں

موٹر سائیکل کی ٹکّر سےخاتون جاں بحق ، 6 سالہ بچہ زخمی

 


ناسک / جیل روڈ پر رات کا کھانا کھانے بعد گزر رہی ایک خاتون کو پیچھے سے ایک موٹر سائیکل نے ٹکّر دے ماری جس کے سبب خاتون کی  موت ہو گئی اور ایک چھ سالہ بچہ زخمی ہو گیا ہے ۔ اس معاملے میں ناسک روڈ پولس نے موٹر سائیکل ڈرائیور کے  خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق جیل روڈ کے  آدرش سوسائٹی، کینال روڈ میں رہائش خواتین کرونا اشوک جوگدنڈ ، رنجنا ہیرے، منگل نکم، روجیتا پگارے، ریکھا دوبے، سونالی ونیت اُنہونے اور ایک چھ سالہ بچہ ایشانت اُنہونے منگل کی رات تقریباً 11 بجے پانی کی ٹینکی کی طرف سے شیواجی نگر کی طرف کھانا کھانے کے بعد  جا رہے تھے۔

 اسی دوران کرونا اشوک جوگدنڈ کو منجولا سویٹس کے سامنے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل نمبر MH15FW1474 کے ڈرائیور نے شدید ٹکر مار دی۔  اس تصادم میں کرونا اشوک جوگدنڈ  (عمر 45) کو سر اور سینے پر چوٹیں آئیں۔  چھ سالہ ایشانت کی کمر میں چوٹ لگی۔  اس میں کرونا اشوک جوگدنڈ  شدید زخمی ہو گئی جسے بٹکو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں میڈیکل آفیسر نے اسے مردہ قرار دیا۔ وہیں ایشانت کا علاج جاری ہے ۔۔

 اس سلسلے میں سونالی ونیت انہونے نے ناسک روڈ پولیس میں شکایت درج کرائی ہے ، موٹر سائیکل ڈرائیور سمرتھ کدم کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے ، دیگر تحقیقات پولیس سب انسپکٹر گنپت کاکڑ کر رہے ہیں ۔




Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.