مشہور خبریں

رہتے گھر سے خاتون سب انسپکٹر کی لاش برآمد ، محکمہ پولیس میں مچی کھلبلی ، موت کی وجہ کیا ۔۔۔؟ پولیس تفتیش جاری


 ممبئی/ ممبئی کے کامگار نگر میں شرد سوسائٹی نہرو نگر پولیس اسٹیشن میں کام کرنے والی ایک خاتون سب انسپکٹر کی لاش اپنے ہی مکان سے ملنے کے بعد محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی ۔

 پولیس کے مطابق خاتون سب انسپکٹر کا نام شیتل ایڈکے (عمر 35 سال) ہے اور وہ مہاراشٹر کے احمد نگر سے تعلق رکھتی ہے ، گزشتہ ڈیڑھ سال سے بیماری کی چھٹی پر تھی , جس وجہ سے وہ محکمہ پولیس کی جانب سے تادیبی کارروائی کا سامنا بھی کررہی تھی ۔

 خاتون پی ایس آئے  ممبئی کے کامگار نگر میں شرد سوسائٹی کی 5ویں منزل پر کرائے کے مکان میں رہے رہی تھی ۔  گھر سے لاش کی بدبو آنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔  اس کے بعد جب پولیس نے گھر کا دروازہ توڑا تو اس کی لاش ملی ۔

 دریں اثنا، پولیس نے اس معاملے میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔  اس کے علاوہ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں کہا کہ یہ معاملہ خودکشی کا یا پھر ہارٹ اٹیک کا لگتا ہے ۔ تادم تحریر موت کی اصل وجہ کیا ہے اسکا خلاصہ پولیس تحقیق کے بعد ہی ہوگا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.