مشہور خبریں

انصار گنج میں شاہد حسین کی پھانسی لگا کر خودکشی ، حادثاتی موت کا اندراج

 


مالیگاؤں / شہر بھر میں ایک طرف جہاں عید الفطر کی چھٹیوں کے ساتھ اہلیان شہر اہل خانہ کے ساتھ تفریح و دیگر معاملات میں مشغول تھے وہیں دوسری جانب شہر میں عید کے تینوں دن مختلف حادثات میں ہوئی اموات سے کچھ خاندانوں میں صف ماتم بچھا ہوا تھا ، عید کے دونوں دن پیش آئے سڑک حادثوں کے بعد تیسری دن انصار گنج علاقے میں ایک نوجوان کی خودکشی نے افسوس کا ماحول پیدا کردیا ۔

ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ پیر کی رات انصار گنج ابو ایوب مسجد کے پاس  رہائش شاہد اختر حاجی شبّیر احمد 42 سال نے اپنے رہتے گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ، اس درمیان گھر میں کوئی موجود نہ ہونے پر نوجوان نے اس طرح کا انتہائی قدم اٹھایا ۔


آس پڑوس کے افراد نے کھڑکی سے شاہد حسین کو پھانسی کے پھندے پر لٹکتے ہوئے دیکھا تب علاقے کے کارپوریٹر نعیم پٹیل سمیت دیگر سرکردہ افراد کو اسکی اطلاع دی گئی ، مرحوم شاہد حسین کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی میں شفیق اینٹی کرپشن ، نعیم پٹیل ، نسیم بھائی ، عارف ایا سمیت دیگر افراد نے معاونت کی ، رات ساڑھے 12 بجے مرحوم شاہد حسین کی تدفین بڑا قبرستان میں عمل میں آئے ہے ۔ اس معاملے میں آزاد نگر پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.