نئی دہلی / چھتیس گڑھ میں دھمتری قومی شاہراہ نمبر30پر 3 مئی بروز بدھ کی رات ایک بولیرو اور ٹرک می خوفناک تصادم ہوا جس میں 10 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس دلخراش حادثے میں ایک چھوٹی بچی ہی قسمت سے زندہ بچ گئی ہے ۔
پُرور پولس اسٹیشن کے انچارج ارون کمار ساہو کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق کل بدھ کو 11 افراد ایک بولیرو میں سورم-بھٹگاؤں سے مرکاٹولا گاؤں میں شادی کی تقریب کے لیے گئے تھے۔ بعد ازاں رات کو وہاں سے گھر لوٹتے وقت دھمتری کانکیر قومی شاہراہ پر جگاترا سے تین کلومیٹر پہلے کانکیر سے ایک تیز رفتار ٹرک اور بولیرو کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی۔ جن میں سے 10 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے ۔
اس دوران حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے بتایا کہ زخمی بچے کو مزید علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نیز حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بولیرو کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے وہیں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو بولیرو کار کو کاٹ کر باہر نکالا گیا ہے ۔



