مشہور خبریں

عبدالعزیز کلو اسٹیڈیم میں تکنیکی طور پر خراب ہوئی پاور ڈی پی مسیح اللہ بیسٹ کی کوشش سے 2 گھنٹے میں تبدیل


 مالیگاؤں / مشرقی اقبال روڈ (محلہ دتّ نگر)  عبدالعزیز کلو  اسٹیڈیم ڈی پی نمبر564 ٹیکنیکل پرابلم  کی وجہ سے فیل ہوگئی تھی ۔جس کی اطلاع مسیح اللہ  بیسٹ ،و عبداللہ چاچا کو محلہ والوں نے  دی ۔علاقے کے سرکردہ افراد کو لے کر وفدکی  شکل میں  مدنی نگر پاور ہاؤس پہنچ کر  ۔ایم پی ایس ایل محکمہ کے پرنئے پوارصاحب سے ڈیمانڈ کیا کہ آج کی تاریخ میں نئی ڈی پی لگ جانا چاہیے ۔ ذمہ داران کی بروقت نمائندگی پر دو گھنٹے میں نئی  ڈی پی فوری طور پر نصب کی گئی ۔

اس موقع پر اہلیان محلہ مولانا حنیف ملی نگر دت  نگر،رحمان پورہ کی عوام نے بل خصوص خواتین نے  مسیح اللہ بیسٹ کا  شکریہ ادا کیا ۔ آج کے اس وفد  کے علاوہ عرفان کرسٹل ،سید ناصر، عمیر انصاری، زبیر احمد انصاری، عتیق حلوائی ،افتخار احمد ، عطاءالرحمان ، راجو پان والے  ،سلیم بابا ،محلے کے سر کردہ افراد شامل تھے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.