ناسک / 2000 روپے کے نوٹ چلنا بند ہونے سے مستقبل میں 500 روپے کے نوٹوں کی مانگ بڑھے گی اور مجموعی طور پر ان تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے ناسک نوٹ پریس کے 1500 کارکنوں کو اگلے دو دنوں میں 24 گھنٹے کام کرنا پڑے گا ۔ اگلے چار ماہ کی مدت کے دوران جیسے نوٹ بندی کے دوران 24 گھنٹہ کام جاری تھا اسی طرز پر کام کیا جائے گا ۔
ریزرو بینک آف انڈیا نے 30 ستمبر کے بعد 2000 کے نوٹوں کو چلن سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد عوام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ آر بی آئی نے بازار سے 2000 روپے کے نوٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ نوٹ 30 ستمبر 2023 تک ہی قابل استعمال ہوں گے۔ معلوم ہوکہ 2000 روپے کے نوٹوں کی چھپائی 2018 - 19 میں ہی روک دی گئی تھی۔ عوام کو 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے چار ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ اس لیے منگل سے عوام بینک میں 2000 کے نوٹ بدل سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی 500 کے نوٹوں کی مزید ضرورت ہوگی۔ اس پس منظر میں ناسک نوٹ پریس میں پانچ سو کے تقریباً 2 ہزار 800 ملین نوٹ چھاپے جائیں گے ۔
دریں اثنا، 500 روپے کے نوٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگا کیونکہ ریزرو بینک آف انڈیا نے 2000 روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چند ماہ قبل، وزارت خزانہ نے ناسک کرنسی نوٹ پریس کو 500 روپے کے نوٹ چھاپنے کا ہدف دیا تھا۔ اپریل سے اب تک 30 کروڑ نوٹ بھی چھاپے جا چکے ہیں۔ اب اگلے چند دنوں میں صرف 2000 روپے کے نوٹ چلن سے باہر ہونے والے ہیں، اس لیے 500 روپے کے نوٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو جائے گا کیونکہ 2000 روپے کے ایک نوٹ کی جگہ 500 روپے کے 4 نوٹوں کی ضرورت ہوگی۔ مزدور سنگھ کی قیادت کو یقین ہے کہ کارکنان ناکافی افرادی قوت کے باوجود یہ ہدف حاصل کر لیں گے۔ دریں اثنا، مالی سال 2018-2019 سے ہی 2,000 روپے کے نوٹوں کی چھپائی روک دی گئی تھی، جو میسور اور سلگونی میں آر بی آئی کے نوٹ پریسوں پر کی جارہی تھی۔
مستقبل میں پانچ سو کے تقریباً ساڑھے سات ہزار ملین نوٹوں کی ضرورت :
اسی وقت، ناسک کی نوٹ پریس نے تقریباً دو سال تک دن رات کام کیا، جس نے نوٹ بندی کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا۔ اس وقت دو سو اور پانچ سو کے لگ بھگ دس ہزار ملین نوٹ چھاپے گئے تھے۔ اس وقت دو ہزار کے تقریباً ایک ہزار 833 ملین نوٹ مارکیٹ میں ہیں اور اسے دیکھتے ہوئے مستقبل میں پانچ سو کے تقریباً ساڑھے سات ہزار ملین نوٹوں کی ضرورت ہوگی۔ یہ نوٹ میسور، سلبھونی، دیواس اور ناسک میں بنائے جائیں گے اور اگلے چار ماہ میں صرف ناسک نوٹ پریس میں 2 ہزار 800 ملین نوٹ چھاپے جائیں گے ۔


