مشہور خبریں

گٹکا اور تمباکو مصنوعات کی غیر قانونی فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایک جامع مہم ، 12 مقامات پر چھاپہ ، 17 ملزمان پر قانونی کاروائی ، 14 لاکھ روپے سے زائد کا مال ضبط

مالیگاؤں / ناسک دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی ایس سوامی کی ہدایات پر مالیگاؤں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گنجال نے مالیگاؤں سرکل میں گٹکا اور تمباکو مصنوعات کی غیر قانونی فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایک جامع مہم چلائی ۔ اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 12 مقامات اور 5 گاڑیوں پر چھاپے مارے گئے اور مجموعی طور پر 20000 روپے کی رقم ضبط کی گئی ۔ اس کاروائی میں 21 لاکھ 14 ہزار 720 روپئے مالیت کا گٹکا اور تمباکو کی مصنوعات ضبط کی گئی ۔ اس معاملے میں 17 ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی ہے۔
مذکورہ کارروائی سے قبل مالیگاؤں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے مالیگاؤں سرکل میں واقع پان ٹپری چلانے والوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور انہیں گٹکا فروخت اور ذخیرہ نہ کرنے کی ہدایت اور مشورہ دیا تھا۔ اس کے بعد بھی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف یہ خصوصی مہم چلائی گئی۔ یہ کارروائی جون 2026 کے مہینے میں متعلقہ مقامی پولیس اسٹیشن کے افسران اور اہلکاروں اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مالیگاؤں کی ایک خصوصی ٹیم نے مشترکہ طور پر کی تھی۔

ناسک دیہی پولیس گٹکھا اور دیگر ممنوعہ تمباکو مصنوعات کے خلاف اپنی کارروائیوں کو مزید مؤثر طریقے سے جاری رکھے گی اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دے کر تعاون کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.