مشہور خبریں

حاجی احمد پورہ سے 26 ہزار 960 روپے مالیت کا 1 کلو 94 گرام گانجہ ضبط ، 1 گرفتار

 


مالیگاؤں / ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہجی امپ ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں کیمپ ڈی واے ایس پی  پردیپ کمار جادھو، پروبیشنری سب ڈویژنل پولیس آفیسر وشال شیرساگر ( مہاراشٹر پولیس اکیڈمی ناسک ، اے پی آئے  آشیش روہی، پولیس حولدار وھلگڑے ، حولدار سوریاونشی، کانسٹیبل شیراوتے، بآگل، بیداڑے نے 15 مئی کی رات 11 بجکر 45 منٹ پر مالیگاؤں کیمپ کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر پردیپ کمار جادھو کو کو ملی خفیہ خبر کی بنیاد پر 15 مئی کی رات 11 بجکر 45 منٹ پر  رمضانپورہ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع حاجی احمد پورہ  میں ایک شخص کو گانجہ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا ، 


  خبر ملتے ہی اسکواڈ میں شامل  پولیس افسران و ملازمین نے چھاپہ مار قانونی کارروائی کرتے ہوئے گانجہ فروخت کرنے والے شخص محمّد یونس محمّد حسن 39 سال ساکن گٹ نمبر 214 ، حاجی احمد پورہ مالیگاؤں کو گرفتار کرتے ہوئے اسکے قبضے 26 ہزار 960 روپے مالیت کا 1 کلو 94 گرام گانجہ ، ایک موبائل فون و گانجہ فروخت کرنے کے لئے لگنے والے سامان و اشیاء ضبط کی ہے ، 

  مذکورہ گانجہ کہاں سے آیا اور گانجہ بیچنے کا کاروبار کس کا ہے۔  اس بارے میں پوچھے جانے پر ملزم نے بتایا کہ مذکورہ گانجہ اسماعیل عبدالغنی عرف تری کا ہے جو سورت میں رہتا ہے اور اس کا بیٹا (اسماعیل عبدالغنی عرف تیری کا بیٹا) مالیگاؤں سے گانجہ خریدنے آتا ہے ، تیری کا بیٹا اور محمد یونس مالیگاؤں میں پلاسٹک کی تھیلی میں 5 گرام کے حساب سے رکھ کر فروخت کرتے ہیں ،  رمضانپورہ پولیس نے اس معاملے میں گناہ رجسٹر نمبر 83/2023 قلم NDPS ایکٹ 1985 کی دفعہ 8(k) ، 20(b) ii(b) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.